چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ ،فیس اور شیڈول کا اعلان کردیاگیا

2  فروری‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ کراچی کے قائمقام ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے اعلامیے کے مطابق چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز لیول 01اور بزنس چائنیزمیں داخلوں کے لئے درخواست فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 06 فروری 2018 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔خواہشمند طلبہ داخلہ فارم 500/= روپے کے عوض صبح 9:00 تاشام4:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کاؤنٹر سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی سال آخرضمنی امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں کل 272 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ112 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 41.91 فیصدرہا۔مزید براں جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بیچلرآف فزیکل ایجوکیشن (بی پی ایڈ) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کی انیلا خادم بنت خادم حسین سیٹ نمبر13015 نے 932 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ وقاص احمد ولد اعجاز احمد انصاری سیٹ نمبر13010 نے 896 نمبر کے ساتھ دوسری اور محمد قیوم ولد محمد احمد سیٹ نمبر13006 نے 838 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 23 طلبہ شریک ہوئے،04 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 06 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 43.48 فیصدرہا۔دریں اثناء جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ آف چائلڈ ہیلتھ (ڈی سی ایچ)سالانہ امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں 13 طلبہ شریک ہوئے،07 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 06 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 53.85 فیصدرہا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…