تھانے پر حملہ دو اہلکاروں کے قتل اور تین افراد کے زخمی ہونے کے مقدمہ میں ملوث اہم ترین سیاستدان کو باعزت بری کر دیا گیا،کارکنوں کا جشن،پھولوں کی پتیاں نچھاور

19  جنوری‬‮  2018

سبی(این این آئی)سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین خان مری کو انسداددہشت گرد ی سبی کی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا مقدمہ کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کے جج محمد رفیق لانگو نے سنایا،کورٹ سے باہرآنے پر مری قبائل نے نوابزادہ گزین مری کا ولولہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کئے اور جلوس کی صورت میں لوکل ریسٹ ہاوس لایا گیا ،ایک دوسروں کو مبارکباد دئیے دی

،مٹھائیاں تقسیم ،تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری پر کوہلو کے علاقہ منجیرہ لیویز تھانہ پر حملہ دو اہلکاروں کے قتل اور تین افراد کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمہ میں دہشت گردی ،اور دھماکہ خیز مواد کے دفعات بھی شامل تھے ،مقدمہ معزز عدالت میں زیر سماعت رہا،کوہلو لیویز تھانے پر حملہ دو اہلکاروں کے قتل اور تین افراد کے زخمی ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم نوابزادہ گزین خان مری کو انسداد دہشت گردی کے عدالت کے جج مسٹر محمد رفیق لانگو نے جرم ثابت نہ ہونے کی بناء پر باعزت بری ہونے کا حکم دیا ،بعدازیں سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین خان مری مقدمہ سے باعزت بری ہونے کے بعد جب عدالت سے باہر آئے تو مری قبائل اور حمایتوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کے پتیاں نچھاور کئے اور جلسوس کی صورت میں عدالت سے لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاوس لے لایا گیا،ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے اور مٹھائیاں تقسیم کئے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…