ائیرپورٹ سے 9 کلو ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار ہونے والی غیر ملکی چیک خاتون ٹریسا بری طرح پھنس گئی،پاکستان صرف ہیروئن سمگلنگ کیلئے ہی نہیں آئی بلکہ اور کیا ارادے تھے؟ حیرت انگیزانکشافات

19  جنوری‬‮  2018

لاہور(نیوزڈیسک) ائیرپورٹ سے 9 کلو ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار ہونے والی غیر ملکی چیک خاتون ٹریسا بری طرح پھنس گئی۔حکام نے معاملے کی تفتیش کروانے کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تمام حساس اداروں کی مشترکہ ٹیم بنانے کا فیصلہ، حساس اداروں سے جے آئی ٹی میں شامل کرنے کے لیے قابل افسران کے نام بھی طلب کر لیے گئے۔ دریں اثناء ہیروئن سمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل کی سہیلی منظر عام پر آگئی ہے

جس نے ایسے چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہے ،سہیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیریزا کو پاکستان فوٹو شوٹ کیلئے بلوایا گیا، میں بھی چند دن قبل شوٹ مکمل کروا کر وطن واپس پہنچی ہوں، مجھے ٹیریزا سے اس کی قطعا توقع نہیں تھی، میں اس سے پیار کرتی ہوں مگر اب اس حوالے سے میری رائے بدل گئی ہے، میری سہیلی طارق نامی شخص کے ساتھ رابطے میں تھی،،۔ تفصیلات کے مطابق ہیروئن سمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل ٹیریزا کی سہیلی سیمونہ منظر عام پر آئی ہے اور اس نیچونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔ چیک ریپلک کے دارالحکومت پراگ سے چھپنے والے ایک اخبار کوانٹرویو دیتے ہوئے سیمونہ کا کہنا تھا ٹیریزا طارق نامی شخص سے رابطے میں تھی ، میں اسے باس ہی کہوں گی کیوں کہ ٹیریزاہمیشہ کہتی تھی کہ میرے باس پاکستان میں ہمارے فوٹو شوٹ کے انتظامات کر دیں گے، ٹیریزا پاکستان ایک فوٹو شوٹ کے لئے آئی تھی اور وہ مجھے ہمیشہ ایک فوٹو شوٹ کرانے کے بارے میں بتاتی تھی۔ ہم دونوں کے پورے یورپ میں اکٹھے فوٹو شوٹ ہیں۔ مجھے ٹیریزا سے اس کی قطعا توقع نہیں تھی، میں اس سے پیار کرتی ہوں مگر اب اس حوالے سے میری رائے بدل گئی ہے۔ ٹیریزا کے ساتھ پاکستان جانے کے سوال پر اس کی سہیلی کا کہنا تھا کہ میں یہاں اپنی وضاحت نہیں دوں گی مگر میں بھی ٹیریزا کے پاکستان جانے سے 3ہفتے قبل پاکستان گئی تھی اور اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرکے

بخیریت واپس آگئی تھی ،لیکن میں ٹیریزا کے حوالے سے سن کر میں دنگ رہ گئی۔واضح رہے کہ ٹیریزا نامی غیر ملکی ماڈل کو 10جنوری کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ سیگرفتار کیاگیا تھا ، یورپی ملک جمہوریہ چیک کی 21 سالہ ’’ٹیریزا‘‘ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے 2 کاونٹربا آسانی پار کرگئی لیکناے این ایف اہلکار تمام ترجدید آلات کے باوجود اس کا سراغ نہ لگاسکے۔ کسٹم حکام کو خاتون پرشک ہوا تو اس کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برا?مد ہوئی ، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…