ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی،کارکنوں کاجشن

13  ستمبر‬‮  2017

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فل بنچ نے قرار دیا ہے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی ، ہمارے ہاتھ کل بھی صاف تھے آج بھی صاف ہیں ،نواز شریف اور ان کا خاندان اللہ تعالیٰ کے ہاں اور ہر فورم پر سر خرو ہوگا ،عمران خان اپنے دوست نہیں تو وہ کسی کے دوست کیسے ہو سکتے ہیں،انہیں ضرور داتا دربار حاضری دینی چاہیے ہو سکتا ہے انہیں ہدایت مل جائے اور ان میں تبدیلی آجائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواستوں کو مسترد کئے جانے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ مریم نواز شریف این اے 120میں بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہیں او ران کا ہر یونین کونسل، وارڈ، گلی محلے میں فقید المثال استقبال ہو رہا ہے انشا اللہ 17 ستمبر کو مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کوئی بے ضابطگی نہیں کی گئی بلکہ یہ تو ہمارا گلہ ہے کہ ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی ، اگر کسی جماعت کے اراکین اسمبلی مہم نہیں چلائیں گے تو اس انتخاب کو کیا کہا جائے ،جن اراکین اسمبلی کے بارے میں کہا جارہا ہے وہ اس حلقے کے رہائشی اور ووٹرز ہیں۔ ان حالات میں مریم نواز شریف احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں اور انشا اللہ 17ستمبر کو عوام شیر کے حق میں فیصلہ سنائیں گے۔ انہوںنے بیگم کلثوم نواز کو وزیر اعظم بنائے جانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف تمام فیصلے مشاورت سے کرتے ہیں اور جہاںتک بیگم کلثوم نواز کو وزیر اعظم بنائے جانے کا اسوال ہے تو اس معاملے کے زیر بحث ہونے بارے مجھے کوئی علم نہیں اور اس حوالے سے کچھ کہنا بھی قبل از وقت ہے۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کی طرف سے مسلم لیگ(ن ) پر ریکارڈ جلانے کے الزامات کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں خدا کا کچھ خوف کرنا چاہیے ، سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کیسے بیرون ملک ہائی کمشنر کی نگرانی میں ڈبے ادھر سے اُ دھر کئے گئے ۔ جیسے اب بیگم کلثوم نواز کے خلاف کیس دائر کیا گیا لیکن کوئی ثبوت نہیں دئیے ریکارڈ جلانے کی باتیں بھی بے بنیاد ہیں لیکن ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے ۔

انہوںنے عمران خان کی لاہور آمد اور داتا دربار جانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں ضرور رجوع کرنا چاہیے ہو سکتا ہے وہاں جانے سے ان میں تبدیلی آ جائے اور اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دیدے اور وہ جھوٹے الزامات ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز آجائیں اور مثبت او ر تعمیری سیاست کریں ۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک کی درخواستوں کو تین فورمز پر مسترد کیا گیا ۔

فاضل بنچ نے واضح کہا ہے کہ درخواست گزار ایسی کوئی شہادت پیش نہیں کر سکے جس سے ثابت ہوکہ بیگم کلثوم نواز نے کوئی اثاثہ مخفی رکھا ہو اور وہ بے ضابطگی کی مرتکب پائی ہوں جس کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد قرا ردئیے جائیں۔ انہوںنے اس سے آگے کسی فورم سے رجوع کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ درخواست گزار اپنے حق سے آگے بڑھ کر اپیل کا حق استعمال کر چکے ہیںاور اب کوئی فورم دستیاب نہیں۔ ویسے تو قانون میں کوئی ممانعت نہیں لیکن ایز لاء رائٹ اب ان کے پاس کوئی فورم دستیاب نہیں ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…