’’لیگی حکومت سخت خطرے میں ‘‘ ملک بھر میں احتجاج کااعلان ہو گیا

21  مئی‬‮  2017

سکھر(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ٗ معاملے پر حکومت کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلائینگے ٗ پاکستان میں کو ئی خارجہ پالیسی نہیں ٗ کلبھوشن کے معاملے پر ناکام ہو گئے ہیں ٗعمران خان خیبرپختونخوا جیسی سونامی سندھ نہ لائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے 4 برس میں زراعت کو تباہ کردیا ٗ

حکومت رمضان میں بجلی نہیں دے سکتی جبکہ ہم نے رمضان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرکے عوام کو دھوکا دیا گیا خورشید شاہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق حکومت کے تمام دعوے ناکام ہوچکے ہیں ساڑھے چھ سے سات ہزار میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج صرف سندھ نہیں پورے ملک کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ہمیں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔حکومت تعلیم‘ صحت اور زراعت کے لئے کوئی کام نہیں کرسکی۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج پورے ملک کیلئے ہے تاہم پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ کلبھوشن کے معاملے پر ہم ناکام ہوگئے ہیں۔عالمی عدالت انصاف جانے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ نواز شریف نے وفاق کو کمزور کرنے کی مہم چلائی۔ نواز شریف نے وفاقی نظام کو کمزور کیا۔

وفاق نے چھوٹے صوبوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ بیمار ہیں ان کا ذہن کام نہیں کرتا۔ عمران خان خیبرپختونخوا جیسی سونامی سندھ نہ لائیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ حکومت کلبھوشن کے معاملے پر پاکستانی قانون کے مطابق فیصلہ دے۔خورشید شاہ نے کہا کہ انتخات کے دن آچکے ہیں اور الیکشن ہی تحریک کا سب سے بڑا نام ہے ٗہم نے لوگوں سے کئے ہوئے وعدے پورے کرنے ہیں،

انہوں نے کہاکہ 4 سال کے عرصے میں ملازمیں کی تنخواہوں میں 30 فیصد بھی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ ہم نے ملازمین کی تنخواہوں میں 135 فیصد اور پنشن میں 110 فیصد اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے وفاق کو کمزور کیا اور چھوٹے صوبوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔قائد حزب اختلاف نے کاکہ وفاقی وزیرداخلہ بیمار اور ذہنی مریض شخص ہیں، ان کا یہ حال ہے کہ جب لاہور ماڈل ٹاؤن میں 11 افراد شہید ہوئے، اسلام آباد میں اساتذہ اور کلرکوں پر تشدد کیا گیا،

عمران خان کے گھر پرلوگوں کو مارا گیا وزیراعلیٰ کے پی پر لاٹھیاں برسائی گئیں تو کوئی وزیر داخلہ کا کوئی بیان نہیں آیا تاہم کراچی میں صرف واٹر شیلنگ کی گئی تو سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور جب اسلام آباد میں رینجرز نے کارروائی کی تو چوہدری نثار سیخ پا ہو گئے، خود کہتے ہیں کہ فوج کے خلاف بات نہ کرو اور خود ہی فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ وزیر داخلہ خود رینجرز کو اختیارات دینے کو تیار نہیں تاہم سندھ میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے ان کی پالیسی دوغلی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…