قرض معاف کرانیوالوں کو حساب دینا ہوگا،چوری اور سینہ زوری کوقوم برداشت نہیں کریگی،شہبازشریف

25  اپریل‬‮  2017

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چار سالہ دور شفافیت، خدمت اور دیانت سے عبارت ہے اور ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں چار سالہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برق رفتاری سے منصوبے مکمل کئے ہیں اور وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کا کسان پیکیج دیا گیاہے ،

وزیراعلی نے کہاکہ کاشتکاروں کیلئے کھادوں کی قیمتوں کو کم کیا گیاہے اور پنجاب حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو ایک سو ارب روپے کے بلاسود قرضے مہیا کررہی ہے جبکہ ماضی میں اربوں روپے کے قرضے ہڑپ کئے گئے او رقومی وسائل پر ڈاکہ زنی کرکے دکھی قوم کا مال ہڑپ کیاہے۔اربوں روپے قرضے معاف کرانے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔پاکستانی قوم چوری اورسینہ زوری کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار برس کے دوران نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے جو کہ ترقی یافتہ،پرامن اورخوشحال پاکستان ہے۔ سی پیک سے بھی پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے منصوبوں میں شفافیت عروج پر ہے، ماضی میں اربوں روپے ٹھیکوں میں ہڑپ کئے گئے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ٹھیکوں میں اربوں روپے بچائے گئے ہیں،یہی فرق ہے وزیراعظم محمدنوازشریف اورماضی کی حکومتوں کا۔ آج منصوبے بروقت مکمل ہورہے ہیں اور قومی وسائل بھی بچائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی مخالفین کو منصوبوں میں شفافیت اور تیز رفتاری پر تکلیف ہے اور ان سیاسی عناصر کو علم ہے کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے مکمل ہونے سے ان کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ان عناصر نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر روکنے کیلئے پہلے بھی سازشیں کیں لیکن باشعور عوام نے شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنایا۔لاہور میٹروبس کے منصوبے کو جنگلہ بس کہنے والے عناصر پشاو رمیں میٹروبس کا منصوبہ بنانے کیلئے مجبور ہو گئے ہیں جو میٹروبس منصوبے کی افادیت اوراہمیت کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی عناصر ہیں جنہوں نے دھرنوں اورلاک ڈاؤن کے ذریعے ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا اور اپنے صوبے کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے محروم کیا ۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت اور تیز رفتاری مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرۂ امتیاز ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…