’’سی پیک منصوبے کا سب سے بڑا فائدہ ‘‘ کتنے ممالک کو آپس میں جوڑا جا سکتا ہے ؟ شاندار رپورٹ منظر عام پر آگئی

14  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)پاک چین انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی دوستی کی مثال ہے ٗ ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے کے تحت پرانے سلک روڈکی بحالی سے دنیا کے 65 سے زائد ممالک کو آپس میں جوڑا جاسکے گا ٗاقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے عوام کی امنگوں کے مطابق مکمل ہوکر ترقی اورخوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا۔جمعہ کو یہاں چین کے صدر

شی جن پنگ کی کتاب’’چین کا طرزحکمرانی‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے تعلقات مثالی ہیں اورعالمی سطح پر ان کی تعریف کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک گذشتہ 50 سال سے زائد عرصہ سے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدرکی کتاب کی تقریب رونمائی وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزیراعظم کے دفتر میں منعقد کی جارہی ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ 1983ء میں جب وزیراعظم محمد نوا ز شریف جب پنجاب کے وزیرخزانہ تھے تو ان کی شی جن پنگ سے بطور نائب صدر چین کئی ملاقاتیں ہوئیں اور دونوں رہنمائوں کے معاشی ترقی اورعالمی امن کے نظریات باہم مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ دونوں ممالک کی دوستی کی مثال ہے اور ون روڈ ون بیلٹ کے صدر شی جن پنگ کے نظریہ کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے کے تحت پرانے سلک روڈکی بحالی سے دنیا کے 65 سے زائد ممالک کو آپس میں جوڑا جاسکے گا جس میں براعظم ایشیاء، افریقہ اور یورپ سمیت دیگرممالک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلک روڈ کی بحالی میں پاکستان بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور ہم چین اورچین کے صدر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور اس کے عوام پراعتماد کا اظہارکرتے

ہوئے سی پیک کو شروع کیا۔ ایک خطہ ایک سڑک کا وژن ترقی کا وژن ہے جو پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا جس سے پاکستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی اورغربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک صرف پاکستان اورچین کا منصوبہ ہی نہیں بلکہ یہ خطے اور دنیا کے تمام ممالک کے اقتصادی رابطوں کے فروغ کیلئے ہے جس سے تین ارب سے زائد افراد کی آبادی کے

ممالک استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ کے ذریعہ جنوبی ایشیاء سمیت دیگر عالمی ممالک کے رابطوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک وقت کی ضرورت ہے جو خطے کے عوام کی امنگوں کے مطابق مکمل ہوکر ترقی اورخوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کی قیادت کے مشترکہ وژن کے تحت دونوں ممالک کے عوام کے باہمی رابطوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے

کہا کہ آج پاکستان اورچین کے تعلقات نئی بلندیوں پر قائم ہیں جو ترقی ، خوشحالی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اورچینی صدر شی جن پنگ ترقی اورخوشحالی کا مشترکہ وژن رکھتے ہیں اورپاک چین دوستی کی مثالیں دنیا بھرمیں دی جاتی ہیں۔ چیئرمین مائوژے تنگ کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ دنیا میں کوئی کام بھی

مشکل نہیں ہے اگراس کو مناسب طریقہ سے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب رونمائی ٹیم ورک کا بہترین نتیجہ ہے ۔ فرخ سہیل گوئیندی نے اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کتاب کے اردو ترجمہ کیلئے انتھک کام کیا جبکہ کتاب کی اشاعت کیلئے پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کا کام بھی قابل قدر ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ نے آج سے 85سال قبل پاک چین دوستی کو ہمالیہ سے بلند قراردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل اورباہمی تعاون کے ذریعہ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے اورخطے کی ترقی اورخوشحالی کے اہداف کا حصول یقینی بنایا جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…