خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کی پیداوار،خیبرپختونخوااور ہانگ کانگ نے بڑا قدم اُٹھالیا

26  فروری‬‮  2017

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی مالی ، معاشی اور سماجی بنیادوں کو مضبوط کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے ۔صوبے میں تیل و گیس کی ایکسپلوریشن صوبے کے ریسور بیس میں اضافہ کرے گی جس سے عوام کی فلاح وبہبود کا ایک نیادور شروع ہو گا۔خیبرپختونخوا اورہانگ کانگ کے مابین تیل اور گیس کے شعبوں میں مختلف منصوبوں پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط اس سلسلے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمٹیڈ اور ہانگ کانگ کی کمپنی ہیرٹیج ریسوریسز لمٹیڈکے مابین تیل اور گیس کے شعبوں میں متعدد منصوبوں پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان منصوبوں میں جیولیجکل اور جیو فزیکل فیلڈ ورک، 2-D ،3-D ،Scimisic data acquistion ،ڈرلنگ سروسز، سٹاکٹس ، پائپ لائن، ریفائنری، سی پیجز کی ایکسپلورنگ، ویئر ہاوسنگ / کارگور ویلج اور مشترکہ طور پر کنسیشن بلاکس میں سرمایہ کاری شامل ہیں۔ چیف ایگزیکیٹو آفیسر آئل اینڈ گیس کمپنی لمٹیڈ رضی الدین اور ڈائریکٹر ہیر ٹیج ریسورسز لمٹیڈخالد حمیدی نے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک،سی آر سی سی سی کے نائب صدر Mr. LIU Ruchen اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مفاہمتی یاداشت کے مطابق خیبرپختونخو امیں آئل اینڈ گیس کمپنی کی طرف سے پیش کر دہ کنسیشن بلاکس میں حکومتی سطح پر شراکت داری کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔دونوں کمپنیاں ہر پراجیکٹ کیلئے علیحدہ علیحدہ معاہدے پر دستخط کریں گی ۔دونوں کمپنیاں پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا میں کیس ٹو کیس بنیادوں پر پرائم کنٹریکٹر کے طور پر کام کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملیاں تشکیل دیں گی ۔خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی اپنے کنسیشن بلاکس میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گی ۔

اور سی پیک کے تناظر میں مستقبل کے لئے ترقیاتی خدو خال وضع کرے گی ۔ہیرٹیج ریسورسز لمٹیڈ خیبرپختونخو امیں سی پیک کے تناظر میں توانائی اور بجلی سے متعلق مختلف منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ اور سرکاری کمپنیوں کا انتظام کرے گی ۔دونوں کمپنیاں پراجیکٹ ٹو پراجیکٹ بنیاد پر کام کریں گی ۔ سی پیک فریم ورک کے تناظر میں حکومت پاکستان کی طرف سے متعارف کردہ سکوپ کے مطابق منصوبے کو زیادہ سود مند اور مطلوبہ معیار کے مطابق بنانے کیلئے فریقین متفقہ طریقہ کار وضع کریں گے۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مفاہمتی یاداشت کو خیبرپختونخوا کیلئے سنگ میل قرار دیا اور کہاکہ یہ صوبے میں تیل اور گیس کے شعبوں میں خصوصاً اور عمومی طور پر جملہ شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بیرونی حکومتوں اور بین الاقوامی کمپنیوں کو بھی آمادہ کرے گا۔خیبرپختونخو امیں تحریک انصاف کی موجودہ اتحادی حکومت کی تیز رفتار سرمایہ کاری کے ویژن کے مطابق اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو گا۔ خیبرپختونخو امیں توانائی، معدنیات، تیل ، گیس ، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان کی حکومت خیبرپختونخوا کے قدرتی ذخائر اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو صوبے کی معاشی بنیاد بنانے کیلئے منصوبہ بندی کرچکی ہے۔

صوبائی صنعتی پالیسی کے تحت صوبے میں سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دی جارہی ہیں۔ صوبائی حکومت کی ان شفاف پالیسیوں اور سرمایہ کاردوست پالیسیوں اور پرکشش سہولیات کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار بڑی تعداد میں صوبے کا رخ کر رہے ہیں۔ صوبے میں سی پیک کے تناظر میں صنعتکاری کا ایک نیا دور شروع ہونے جارہا ہے جس سے بیروزگاری ختم ہو گی اور صوبہ مالی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…