صدر آصف علی زرداری کی پاکستان آمد ۔۔ عوام مشکلات سے بچنے کیلئے یہ خبر پڑھ لیں

22  دسمبر‬‮  2016

کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری صاحب کراچی ایئر پورٹ ٹرمینل 1 پر تشریف لائیں گے ۔پارٹی قائدین اور پارٹی ورکرز کی ایک بہت بڑی تعداد ریلیوں کی صورت میں ایئر پورٹ جائے گی جہاں ایک جلسے کا انعقاد ہوگا ۔جس میں پارٹی قائدین ، پارٹی ایم این ایز، پارٹی ایم پی ایز ، پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ جلسے میں شر کت کے لئے شرکاء ریلیوں کی صورت میں شہر سے اور اندرون ملک سے ایئر پورٹ آئیں گے۔ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک کے متبادل انتظامات کیے ہیں ۔ لہذٰا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لئے درج ذیل مقامات سے اپنی منزل مقصود کا تعین کریں۔ کلفٹن و ڈیفنس کے رہائشی ایئر پورٹ جانے کے لیے ہینو چورنگی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ ، مرتضیٰ چورنگی سے لنک روڈ اور ملیر سٹی تھانہ سے ملیر ہالٹ ، ماڈل کالونی روڈ سے ایئر پورٹ روڈ کا استعمال کریں ۔ وہ حضرات جو لیاقت آباد گلشن ایریا سے ایئر پورٹ جانا چاہیں وہ یونیورسٹی روڈ ، صفورہ ، ملیر کینٹ سے چیک پوسٹ نمبر 6 ماڈل کالونی روڈ سے ایئر پورٹ روڈ کا استعمال کریں ۔ ضیاء الدین ہسپتال جانے کے لیے سی ویو روڈ اور چائنا چورنگی کا استعمال کریں۔ ساؤتھ سٹی ہسپتال جانے کے لیے بحریہ انڈر پاس کا استعمال کریں۔ کلفٹن و ڈیفنس کے رہائشی جناح اسپتال جانے کے لیے چوھدری خلیق الزمان روڈ ، للی برج، کینٹ سے اسکول روڈ کا استعمال کریں۔اور لانڈھی کورنگی والے حضرات کورنگی روڈ سے CSD سے بائیں جانب جناح اسپتال جا سکیں گے۔جبکہ گارڈن اور صدر وغیرہ کے رہائشی صدر سے ہوتے ہوئے اسپتال جا سکیں گے۔لیاقت نیشنل اور آغا خان ہسپتال جانے کے لیے یونیورٹی روڈ ، نیو ٹاؤن سے اسٹیڈیم روڈ کا استعمال کریں ۔ اور ایسٹ و ملیر سے آنے والے ملیر ہالٹ ، ماڈل کالونی روڈ سے لنک روڈ ، ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 6 صفورہ سے یونیورسٹی روڈ کا استعمال کریں ۔ مذکورہ بالا جلسہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے روٹ پر جانے سے گریز کیا جائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں تاکہ ہر قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔ تمام ہیوی ٹریفک کو جناح برج سے پنجاب کالونی و سن سیٹ بلیوارٹ کورنگی روڈ کی طرف آنے کی اجازت نہیں ہوگی اسے ماڑی پور روڈ سے ناردرن بائی پاس کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اسی طرح نیشنل ہائی وے سے کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ پر بھی ہیوی ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔کسی بھی قسم کی گاڑی کو روڈ پر پارک کرنے سے گریز کریں ۔ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی پریشانی یا ٹریفک جام کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر کال کریں اسکے علاوہ ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر0305-9266907 ، سندھ پولیس ریڈیو چینل FM-88.6 ٹیون کریں اور فیس بک پیج www.facebook.com/karachitrafficpolice سے ٹریفک سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…