تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی کابھی اہم معاملے پرعدالت جانے کااعلان ،حکومت پرسنگین الزامات

21  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی نے حکومت کی جانب سے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ وفاق کو کمزور کر نے کے مترادف ہے ٗ پارلیمنٹ میں حکومتی اکثریت کے باعث کچھ نہ ہوا تو عدالت جائیں گے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرے گی، ہم اس معاملے کو پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر چیلنج کریں گے، پارلیمنٹ میں حکومتی اکثریت کے باعث کچھ نہ ہوا تو عدالت جائیں گے کیوں کہ حکومت کا یہ فیصلہ وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے اور اس فیصلے کے پیچھے کرپشن کی داستانیں ہیں

ٗانہوں نے کہا کہ حکمران جب مشکل میں تھے تو ہمارے گلے کیوں لگے تھے، ہم نے جیلیں کاٹیں، ہماری جماعت کے رہنماؤں کی زبانیں کاٹی گئیں لیکن آج تک پیپلز پارٹی پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی۔وزیر داخلہ کی جانب سے ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کے مطالبے پر خورشید شاہ نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ سکیورٹی صورتحال کے باعث پبلک نہیں کی گئی تھی ٗایبٹ آباد کمیشن رپورٹ اب حکومت کے پاس ہے، وہ اسے پبلک کر دے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈلیور کیا تو کوئٹہ کمیشن رپورٹ میں ایسی باتیں کیوں کی گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے شریف خاندان کے خلاف پانامالیکس کے معاملے پرسپریم کورٹ سے رجوع کررکھاہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…