ن لیگ کے ایم این اے کے کمرے سے ملنے والی سمعیہ چودھری کی لاش،، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری،حیرت انگیزانکشافات

27  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور(نیوزڈیسک)ن لیگ کے ایم این اے کے کمرے سے ملنے والی سمعیہ چودھری کی لاش،، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری،حیرت انگیزانکشافات،لاہور کے چنبہ ہاؤس سے ملنے والی خاتون کی لاش معمہ بن گئی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہری قتل کے شواہد نہیں پائے گئے۔ جس کمرے سے لاش ملی وہ ایم این اے چودھری اشرف کے نام سے الاٹ ہوا۔ شوہر نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔چنبہ ہاؤس سے برامد خاتون کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ظاہری قتل کے شواہد نہیں پائے گئے تاہم فرانزک ٹیسٹ رپورٹ میں مزید شواہد سامنے انے کی امید ہے۔ جسم کے مختلف حصوں کے نمونے فرانزک لیبارٹری میں بھجوا دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ساہیوال کی سمعیہ چودھری شادی میں شرکت کرنے آئی تھی۔ اس کا شوہر آصف ایف بی آر میں ملازم ہے جس نے تھانہ ریس کورس میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

واقعے پر بات کرتے ہوئے ایم این اے چودھری اشرف نے موقف اختیار کیا کہ سمعیہ چودھری منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی۔ ہو سکتا ہے اس کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہو۔گزشتہ شب چنبہ گیسٹ ہاؤس لاہور کے ایک کمرے سے40 سال کی خاتون کی لاش ملی۔ پولیس ذرائع کیمطابق چنبہ ہاؤس لاہور کے کمرے سے ملنے والی لاش کی شناخت صائمہ چودھری کینام سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کمرہ ساہیوال سے تعلق رکھنے والے لیگی ایم این اے چوہدری محمد اشرف کے نام پر الاٹ تھا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم این نے چودھری اشرف کا کہنا ہے کہ چمبہ ہاؤس میں میرے نام پر کمرہ کس نے بک کروایا مجھے کوئی علم نہیں ہے، میں آج تک چمبہ ہاؤس نہیں گیا۔ایم این اے چودھری اشرف کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں علم کے میرے نام پر کمرہ کس نے بک کروایا تھا ،میں نے آج تک چمبہ ہاؤس میں کمرہ بک نہیں کروایا۔ انہوں نے الزام لگایا

کہ چمبہ ہاؤس کی انتظامیہ نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی کمرہ بک کیا ہے۔ سمیعہ کے حوالے سے سوال پر چودھری اشرف نے کہا کہ میں سمیعہ کو جانتا ہوں اور اس سے میری قومی اسمبلی میں کئی بار ملاقات بھی ہو چکی ہے،سمیعہ کا تعلق میرے حلقہ سے ہے۔ہوسکتا ہے سمعیہ نے میرے نام کے ریفرنس سے کمرہ بک کرایا ہو میں اس معاملے سے لاعلم ہوں۔جبکہ دوسری جانب سمعیہ کے شوہر آصف علی کا کہنا ہے کہ میری بیوی مسلم لیگ نواز کی سیاسی ورکر ہے ، سمعیہ کارکنوں کے ہمرا شورکوٹ گئی تھی اور ادھر سے لاہور گئی، آصف کا مزید کہنا ہے کہ میر ی بیوی پہلے بھی کئی مرتبہ چمبہ ہاؤس جا چکی ہے، سمعیہ کے شوہر نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ نامعلوم افراد نے میری بیوی کو زیادتی کے بعد قتل کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت سمعیہ کے نام سے ہوئی ہے ، ساہیوال سے اپنی ایک سہیلی کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے لاہور آ ئی تھی ،مقتولہ سمعیہ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ ساہیوال کے معروف سیاسی گھرانے کی بیٹی اور سابق ایم این اے کی نواسی ہے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…