مکمل طو رپر صحت مند ہوں پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟پرویزمشرف مشرف نے بڑی وجہ بتا دی

11  ‬‮نومبر‬‮  2016

دبئی (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ میں اب مکمل طو رپر صحت مند ہوں ٗمقدمات کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہا، عدالتیں ٹھیک فیصلہ نہیں کر رہیں ، بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں بہتری آئی ہے ٗحکومت کو فوج سے ڈپلومیسی سیکھنی چاہیے ،مجاہدین کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف لڑ رہے ہیں ٗ دنیا میں ہم تنہائی کا شکار فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے ہو رہے ہیں میں قومی سطح کا لیڈر ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر ) پرویز مشرف نے کہاکہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں آ رہا، میرے خلاف غیر آئینی اقدامات کئے جا رہے ہیں،عدالتیں غلط فیصلے کر رہی ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے مگر کیسز کی وجہ سے واپس نہیں آ رہا۔ انہوں نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت پاکستان کو اکسا رہا ہے، ہمیں بھرپور جواب دینا پڑے گا پھر بھارت خود ہی ٹھیک ہو جائے گا،بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں کچھ بہتری آئی ہے، بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے تنہا ہو رہا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ فوج سے ڈپلومیسی سیکھے ۔ سابق صدر نے کہا کہ میں قومی سطح کا لیڈر ہوں کوئی ایسا شخص نہیں جو ایم کیو ایم کو متحد کر سکے، امریکہ کا صدر کوئی بھی ہو پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، 18 ویں ترمیم نے وفاق کو کمزور کیا، صوبے چھوٹے ہونے سے مسائل حل ہوں گے۔‎

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…