لاہورہائیکورٹ نے شریف فیملی اورانکے رشتہ داروں کی شوگرملوں کی جنوبی پنجاب میں منتقلی کوناجائزقراردیدیا،نوٹیفکیشن معطل

10  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے شریف فیملی اورا نکے رشتوں کی جنوبی پنجاب میں شوگرملوں کی منتقلی کوناجائز قراردیتے ہوئے شوگرملوں کومنتقل کرنے کاصوبائی حکومت کانوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ کی جج عائشہ اے ملک نے شریف فیملی اوران کے رشتہ داروں کی جنوبی پنجاب میں شوگرملوں کی منتقلی کے بارے میں فیصلہ سنایا۔شوگرملوں کی منتقلی کے خلاف درخواست گزاروں نے موقف اپنایاتھاکہ شوگرملوں کی منتقلی پر2006سے پابندی تھی لیکن وزیراعلی پنجاب نے 14دسمبر2015کواپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے شریف فیملی اورانکے رشتہ داروں کی شوگرملوں کی جنوبی پنجاب میں عدالتی سٹے آرڈرکے بائوجود نوٹیفکیشن جاری کردیاتھاجوکہ غیرقانونی ہے جس پرلاہورہائیکورٹ کی جج عائشہ اے ملک نے 400صفحات پرمشتمل فیصلے میں وزیراعلی کے حکم کوکالعدم قراردیدیااورکہاکہ ان شوگرملوں کی جنوبی پنجاب منتقلی ناجائزاورغیرقانونی ہے ْ۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ہائی وے پولیس کی خالی آسامیاں پر کرنے کا حکم دے دیا۔ڈیوٹی موجود پولیس اہلکاروں کی شہادت یا وفات پر ان کی بیواؤں کو مالی امداد کے حصول کے لیے فوری طور پر اے ٹی ایم کارڈ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔ یہ احکامات انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دئیے۔ اس موقع پر محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلا سمیں آئی جی پنجاب نے ہائی وے پولیس اورصوبائی چیک پوسٹوں کی خالی آسامیوں پر کرنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی کو سمری تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ یہ سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوائی جاسکے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس کے اہلکاروں کو شہادت اور وفات پر ان کے اہل خانہ جن میں117بیوائیں شامل ہیں ان کی مالی امداد کے فوری طور پر اے ٹی ایم کارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مختلف امور پر بھی زیر بحث آئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ پولیس میں جدید آئی ٹی کیڈر فورس کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس میں 2500 افراد بھرتی کیے جائیں گے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سی پی او میں قائم سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ،آئی جی سندھ کے مطابق سندھ حکومت نے کیڈر فورس کے قیام کی منظوری دیدی ہے، جس میں آر او فارنزک مددگار 15 ,سی سی ٹی وی کیمراز اور ہیومن ریسورس پر مشتمل آئی ٹی کیڈر فورس میں بھرتی کئے جائیں گے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کیڈر فورس ڈی آئی جی و ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او کے ماتحت فرائض انجام دیگی سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات و یونٹس کے تقریباّ 229 افسران و جوانوں کو سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیت دی جائیگی۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے ملک کے تمام جیلوں کے قیدیوں اور ضمانتوں پر رہا ملزمان کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کردیں ،ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے آئی جیز کو شیئرنگ کے حوالے جامع سفارشات تیار کر کے ارسال کی جائیں تاکہ کسی بھی صوبے کے مفرور اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی باہمی شیئرنگ کی بدولت انکی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت سے بھرپور استفادہ کے لیئے سخت محنت کرنا ہوگی۔


Transfer of Sharif family Sugar Mills declared… by thezed-lad

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…