ایم کیو ایم کیخلاف کارروائی،پیپلزپارٹی نے بڑا اعتراف کرلیا

9  اکتوبر‬‮  2016

لالہ موسیٰ (آن لائن ) کراچی آپریشن پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کررہی ہے ایم کیو ایم کے وفاتر گرائے جارہے ہیں بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑا جارہا ہے ٹارگٹ کلر گرفتارہورہے ہیں یہ سب پیپلزپارٹی کی حکومت کررہی ہے-سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ چےئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد میڈیا سے جو گفتگو ہوئی اس میں الطاف حسین کے بارے ماضی کے حوالہ سے انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں انہیں کبھی غدار نہیں کہا موجودہ صورتحال میں پیپلزپارٹی سمیت پوری پاکستانی قوم الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کا مطالبہ کرتی ہیں پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والے اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو برا بھلا کہنے والوں کا احتساب اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنےئر صحافی عطاء اللہ چیمہ کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی رحمت اللہ چیمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کراچی آپریشن پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کررہی ہے ایم کیو ایم کے وفاتر گرائے جارہے ہیں بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑا جارہا ہے ٹارگٹ کلر گرفتارہورہے ہیں یہ سب پیپلزپارٹی کی حکومت کررہی ہے انہوں نے عمران خان کی سیاست اور تیس اکتوبر کو اسلام آباد بندکرنے کی کال کے جواب میں کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کسی کہ خفیہ طاقت کے کہنے پر وہ ایسا کررہے ہیں عمران خان کے تمام اقدامات سے حکومت کو ہی فاہد ہ ہورہا ہے ہم نہیں چا ہتے کہ اپوزیشن کمزور ہو عمران خان کی پالیسی کی وجہ سے پہلے ہی طاہر القادری انہیں چھوڑ چکے عمران خان جب خود ہی اکیلے فیصلے کرینگے تو پھر اکیلے ہی رہیں گے پیپلزپارٹی ذمہ دار اپوزیشن ہے اور ہم کمزور اپوزیشن نہیں اور نہ ہی حکومت کے ساتھ ہیں پانامہ پیپرز کے معاملہ پر پیپلزپارٹی کا موقف بڑا واضح ہے چوہدری اعتراز احسن اور اپوزیشن کی جانب سے جو بل پیش کیا گیا ہے اسے منظور ہونا چاہیے پانامہ پر وزیر اعظم اور اس کے خاندان کا احتساب ہونا چاہیے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کشمیر پالیسی پر واضح اور دوٹوک موقف ہمیشہ سے رہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں کو حق خود ارایت کے ذریعے آزادی دے ہم کشمیری مسلمانوں اور کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کررہا ہے اور اشتعال پیدا کررہا ہے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور وہ پوری طرح چوکس اور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں پیپلزپارٹی بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…