70ارب روپے کے بلاسود قرضے،منظوری دیدی گئی،زبردست اعلان

8  اکتوبر‬‮  2016

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں پنجاب کابینہ نے چھوٹے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بلا سود قرضے فراہم کرنے کے تاریخ ساز پروگرام کی منظوری دی۔ بلا سود قرضوں کے پروگرام کے لئے حکومت پنجاب اور مالیاتی اداروں کے مابین معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں ، پروگراموں اور ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی۔پنجاب کابینہ کے اجلاس کو محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات ، پولیس نظام میں اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 202 تھا نوں میں فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ 31 دسمبر 2016ء تک پنجاب کے تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اور مساجد کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔لاہور کے بعد ڈولفن فور س کو پنجاب کے بڑے شہروں میں متعارف کرایا جائے گا جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد سیف سٹی پراجیکٹ کو چھ دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا ۔ ملتان ، بہاولپور ، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور فی ایکڑزرعی پیداوار میں اضافے کیلئے فقید المثال کسان پیکیج دیا گیا ہے جس کے زرعی شعبے کی ترقی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکارو ں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مالی طورپر مستحکم بنایا جائے گا ۔خطے کی تاریخ میں چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے پہلی بار بلا سود قرضوں کا پروگرام بنایا گیا ہے اور اس پروگرام سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ کسان مستفید ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس 70 ارب روپے کے بلا سود قرضے چھوٹے کاشتکاروں کو دیں گے اور کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے فوری بلا سود قرض ملے گا ۔ کسان کی زرعی پاس بک کو بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2 ارب روپے سے خادم پنجاب زرعی انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔کابینہ کو ساہیوال کول پاور پراجیکٹ، بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک میں لگائے جانے والے سولر پاور پراجیکٹ اور بھکی گیس پاور پلا نٹ شیخوپورہ میں لگائے جانے والے بجلی کی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے بریفنگ دی گئی۔کابینہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے اپنے وسائل سے لگائے 100 میگا واٹ کے سولر منصوبے کو پرائیویٹائز کرنے کے فیصلے کی توثیق کی۔وزیر اعلی نے کہا کہ1320 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ دسمبر 2017 ء کی بجائے جون 2017ء میں بجلی فراہم کرے گا۔اس منصوبے پر جتنی برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے اسے چین نے پنجاب سپیڈ قرار دیا ہے جو کہ پورے پاکستان کا اعزاز ہے ۔ اگر تمام محکمے اور ادارے اسی رفتار سے کام کریں تو ملک و قوم کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 300 میگا واٹ کا سولر منصوبہ نیشنل گرڈ میں بجلی فراہم کر رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے لگائے 100 میگا واٹ کے سولر منصوبے کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھکی میں 1180 میگا واٹ کے گیس پاور منصوبے پر بھی انتہائی تیزی سے کام جاری ہے اور اس منصوبے سے عوام کو بجلی کا یونٹ 6روپے 36 پیسے میں ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے گئے جس سے فی یونٹ لاگت بھی بڑھی جبکہ موجودہ حکومت کے بجلی منصوبے مکمل ہونے سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ کے رولز آف بزنس نمٹانے کیلئے فنانس و ڈویلپمنٹ اورلیجسلیٹو سٹینڈنگ کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دی گئی اور یکم جولائی2017ء سے جاری ہونے والی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی گئی۔رواں مالی برس 2016-17کے دوران انتظامی محکموں کو ترقیاتی بجٹ کے دوبارہ اجراء اور مختلف ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی ، عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے میکنزم کی منظوری بھی دی گئی۔ پنجاب کے دو اضلاع ننکانہ صاحب اورچنیوٹ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفےئر آفیسرز کے دفاتر کے قیام ،ملتان اور لاہورریجنل ٹریننگ اداروں کی تنظیم نو اور 30پوسٹوں جبکہ پاپولیشن ویلفےئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 25 نئی اسامیوں کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 300 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے ۔ رواں مالی برس اس پروگرام پر 30 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔اجلاس میں عوامی پارکوں میں سکیورٹی انتظامات کیلئے پی ایچ اے راولپنڈی کیلئے فنڈز کے اجراء ،نشتر ہسپتال ملتان میں نصب اےئر کنڈیشنرز کی تبدیلی کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ ،صوبے کے ٹیچنگ اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بائیو میڈیکل انجینئرزکی اسامیوں،شالامار ہسپتال لاہور کیلئے گرانٹ ،گوجرانوالہ اورسیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کیلئے رواں برس فنڈز کے اجراء ،ضلع اٹک میں ٹریپ کراس دریائے سوان پرپیر نور بادشاہ پل کی تعمیر کیلئے فنڈز،720میگاواٹ کیروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کیلئے پانی کے استعمال کے معاہدے کی منظوری کے علاوہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کیلئے مختلف مدات میں 231.754ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی جبکہ پولیس رولز 1934میں ترامیم اورپنجاب پاپولیشن پالیسی 2016ء کا کابینہ سب کمیٹی جائزہ لے گی۔صوبائی وزراء،معاونین خصوصی ،مشیران،چیف سیکرٹری اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…