اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کی2007 میں ایمرجینسی نافذ کر نے کے حوالے سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی سمیت اس وقت کی اعلیٰ سیاسی اور فوجی شخصیات کو انتہائی غداری کے مقدمے میں ملوث کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیںجنگ رپورٹر طارق بٹ کے مطابق کیونکہ سپریم کورٹ نے سوائے سابق آمر کے کسی اور پر مقدمے چلائے جانے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ایک اور اہم سوال یہ طے کردیا کہ وفاقی حکومت، خصوصی عدالت یا اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ استحقاق میں کسی شخص پر غداری کے الزامات کی تازہ تحقیقات میں کسی کو نامزد نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی حکومت بارہا اپنے اس موقف کا اعادہ کرتی رہی جس کا اظہار اپنی خصوصی عدالت میں دائر کردہ درخواست میں بھی کیا گیا کہ یہ صرف پرویز مشرف ہی تھے جنہوںنے ایمرجنسی کا اعلان کرکے آئین کی خلاف ورزی کی۔ ایف آئی اے میں ریکارڈ کرائے گئے اپنےبیان میں سابق صدر پرویز مشرف نے دعویٰ کیا تھاکہ انہوں نے 3نومبر 2007 کو ایمرجنسی لگانے کا اعلان اس وقت کی اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت کے مشورے سے کیا تھا جن میں جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی بھی شامل تھے۔ لیکن وہ اپنے دعوے کے حق میں ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ اس حوالے سے پرویز مشرف نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا بھی نام لیا تھا۔ یہ پرویز مشرف کی قانونی ٹیم کی حکمت عملی تھی کہ سب کو اس میں گھسیٹ لیا جائے۔تاہم شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کے جرم میں معاونت کار کی حیثیت سے 15 مہینوں سے جاری مقدمہ بازی اب ختم ہوگئی۔ دریں اثناءخصوصی عدالت کی کارروائی 6 ہفتوں کیلئے رک گئی ہے کیونکہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی ٹریبونل کے سربراہ کی حیثیت سے صدر ممنون حسین کی جانب سے نوٹیفکیشن کا اجراءابھی باقی ہے۔ جس کی صدر کو سفارش ابھی نہیں ملیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مقدمہ غداری کے عدم تسلسل پر حیرانی کا اظہار کیا اور قرار دیا تھا کہ یہ ٹرائل کورٹ کا کام ہے کہ وہ ازسرنو تحقیقات کے نتائج کا انتظار کئے بغیر اپنی کارروائی جاری رکھے۔ انتہائی غداری کیس کی گذشتہ 17 دسمبر کو سماعت میں ایف ا?ئی اے نے پرویز مشرف، شوکت عزیز اور عبدالحمید ڈوگر کے خلاف ازسرنو تحقیقات کیلئے 30 دن کی مہلت مانگی تھی لیکن اب عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں اس کی ضرورت باقی نہیں رہی
پرویز مشرف کی کیانی کو غداری مقدمے میں ملوث کرنے کی کوششیں ناکام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ملیحہ سحر کا اپنے شوہر پر جسمانی و نفسیاتی تشدد کا ا...
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی
-
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی
-
علی امین گنڈا پورلانگ مارچ چھوڑ کر کیوں چلے گئے ؟ وجہ سامنے آ گئی
-
پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوگیا، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، لیکن کیا ہو سکتا ہے؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی کے کن علاقوں میں بجلی کئی گھنٹے غائب رہے گی؟ تفصیل سامنے آ گئی
-
اسلام آباد: نواب آف بہاولپور کے گھر چوری کی بڑی واردات
-
قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری
-
جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند کرنے کا فیصلہ



















































