بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کاوزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون ،اہم امور پر تبادلہ خیال

13  فروری‬‮  2015

اسلام آباد: بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دو طرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے نوازشریف سے ٹیلیفون پر دس منٹ تک بات چیت کی جس میں اہم امور زیر بحث آئے اور مختلف باہمی تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نریندر مودی نے تمام سار ک ممالک کے سربراہوں سے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا ۔اس موقع ہر دونوں ہم منصبوں نے پاک بھارت میچ کا بھی بے چینی سے انتظار کا اظہار کیا ۔نریندر مودی نے اس موقع پر نواز شریف کو آگاہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ گزشتہ رات ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو پاکستان میں مداخلت سے باز رہنے کا کہتے ہوئے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کرتا تھا لیکن ہم بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت کو اس مداخلت کا نقصان ہو گا اس لیے اسے ایسی کاروائیوں سے باز رہنا چاہیئے۔عاصم باجوہ نے کہاکہ ملا فضل اللہ نے پشاور میں سکول پر حملہ بھارت کے کہنے پر کروایا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات نوازشریف نے امریکی صدر باراک اوباما سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں امریکی صدر نے نوازشریف کو دورہ بھارت سے متعلق اعتماد میں بھی لیا تھا۔اس موقع پر نوازشریف نے امریکی صدر سے کہاکہ بھارت مسلسل اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزیاں کر رہاہے اس لیے بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا بھی حقدار نہیں ہے اور نواز شریف نے امریکی صدر سے پاکستان کی نیوکلیئر پاور گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…