ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

پرویز مشرف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف 10 سال پرانی درخواستیں مسترد

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف ،آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف دس سال پرانی درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی،

جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پرویزمشرف، آصف زرداری ، یوسف گیلانی کیخلاف 10سال پرانے کیسوں پر سماعت کی۔عدالت نے درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں، عدالت کو بتایا گیا کہ درخواستیں دائر کرنے والے تین وکلا ء انتقال کرچکے ہیں ۔درخواست گزار رانا علم الدین غازی نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کی ، رانا علم الدین غازی سمیت دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے کے خلاف درخواستیں جبکہ شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے درخواستیں دائر کی تھیں۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…