کلبھوشن یادیو کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت پاکستان کو بڑا حکم جاری کردیا

15  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان کو کلبھوشن یادیو کیس میں دفتر خارجہ کے ذریعے بھارتی حکومت سے رابطے کا حکم دیدیا گیا۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چار بھارتی قیدیوں کی رہائی کا کیس نمٹانے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔حکومت پاکستان کو کلبھوشن یادیو کیس میں دفتر خارجہ

کے ذریعے بھارتی حکومت سے رابطے کا حکم دیدیاگیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بھارتی حکومت کو اس عدالت کی کارروائی سے متعلق کوئی غلط فہمی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ حکومت پاکستان بھارت سے رابطہ کر کے انکی غلط فہمی دور کرے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل بھارتی ہائی کمیشن سے استفسار کیا کہ کیا کلبھوشن یادیو کیس میں آپ نے بھارت کو بتایا نہیں ۔وکیل بھارتی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارتی حکام کا موقف ہے کہ اس کیس میں عدالت کا دائرہ کار نہیں بنتا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ایک بھارتی شہری کی زندگی کا سوال ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ یہ عدالت کے دائرہ کار کا معاملہ ہی نہیں بلکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عدالت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا چاہتی ہے، عالمی عدالت انصاف میں درخواست بھارت نے خود دی تھی، اس عدالت میں کیس تو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد

کیلئے ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ آٹھ بھارتی شہریوں کیلئے بھارت نے وکیل مقرر کیا، لیکن کلبھوشن کیس میں انکو کوئی غلط فہمی ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ اگر بھارت کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف پر عمل نہیں چاہتا تو وہ بھی بتا دے۔انہوں نے

کہاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق بھارت کو اس عدالت سے رجوع کرنا چاہیے تھا، متفرق درخواست سے یہ لگ رہا ہے کہ بھارت اس عدالت کی کارروائی کو سمجھ نہیں سکا، بھارت بغیر کسی شک کے ایک خودمختار ریاست ہے اور اسکی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔عدالت نے کیس کو کلبھوشن یادیو کیس کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…