سینٹ انتخابات تحریک انصاف کے معروف رکن اسمبلی نے ووٹ ڈالنے سے پہلے تہلکہ خیز اعلان کردیا

3  مارچ‬‮  2021

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑونے کہاہے کہ میں پیپلزپارٹی کوووٹ دونگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے، اس موقع پر صحافی کے سوال آپ کا ضمیر کیا کہتا ہے سینیٹ میں کس کوووٹ دیں گے کا جواب

دیتے ہوئے کہاانہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کوووٹ دونگا۔ انہوں نے  مزید کہا کہ ہم نے الیکشن اپنے بل بوتے پر جیتا ہے، ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے، چالیس کروڑ روپے ایم این اے کو دیا ہے، اپنا ووٹ ضمیر کے مطابق دیں گے انہوں نے کہا کہ ضمیر یہ کہتا ہے کہ ووٹ ان کو نہیں دیں گے، اظہار رائے کا سب کو حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈھائی برس گورنر کے سامنے چلّاتا رہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام کریں، ہمارا کوئی وفاقی وزیر دیہی سندھ میں نہیں آیا اور ہمارے ناموں تک کا انہیں علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی سندھ کو انہوں نے نظر انداز کیا، سینیئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا۔اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ میں رات تک گھومتا رہا مجھ پر اغوا کا ڈرامہ رچایا گیا، یہ ڈرامہ بند کریں، یہ لوگ غیر سیاسی ہیں انہیں سیاست کا علم نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کو یہ سب دھوکے میں رکھتے ہیں، یہاں کوئی لیڈر نہیں ہے۔اسلم ابڑو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہمارے اغوا کا ڈرامہ کر رہے ہیں، ہم کوئی بچے ہیں کہ ہمیں کوئی اغوا کرے گا، سینیٹ کے انتخابات میں پرانے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا۔اْن کا پارٹی سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینئر لوگ جب جماعت میں موجود ہیں تو فیصل واوڈا کو کیوں ٹکٹ دیا۔‎

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…