بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

کراچی طیارہ کریش : مسافروں کے لواحقین کو انشورنس کی مد میں فی کس کتنی رقم ملے گی؟پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2020 |

کراچی( آن لائن ) قومی ائیرلائن (پی آئی اے )نے کراچی میں کریش ہونے والا جہازکے مسافروں کو فی کس 50لاکھ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے. طیارے کی انشورنس ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر (3 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد) تھی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ ایچ خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اے پیـبی ایل ڈی 2274 طیارے کے ڈھانچے کی انشورنس ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر تھی جسے پی آئی اے نے لیز پر حاصل کیا تھا’ ہوا بازی میں ڈھانچے کی انشورنش طیارے کو پہنچے والے عملی نقصان کو پورا کرتی ہے چاہے نقصان زمین پر ہوا ہو یا فضا میں پہنچا ہو.ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ سرکاری کمپنی ہونے کی حیثیت سے نیشنل انشورنش کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) انشورر ہے اور مارش کمپنی انشورنس کی بروکر ہے’دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے آئی جی ری انشورر ہے، ری انشورر وہ کمپنی ہوتی ہے جو انشورنس کمپنی کو مالیاتی تحفظ فراہم کرتی ہے. پی آئی اے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ انشورنس سرٹیفکیٹ کے مطابق این آئی سی ایل 30 دسمبر 2019 سے 29 دسمبر 2020 تک کے لیے پی آئی اے کی ‘ملکیت میں چلائے جانے والے تمام طیاروں کے فلیٹ (بیڑے) کو انشورڈ کیا تھا’حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سیلیسٹیکل ایوی ایشن ٹریڈنگ 34 لمیٹڈ آئر لینڈ کی ملکیت تھا جو پی آئی اے کے بجائے انشورنس کی رقم حاصل کرے گی.خیال رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز رن وے سے محض چند سو میٹرز کے فاصلے پر رہائشی آبادی میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں طیارے کے عملے کے 8 اراکین سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

مسافروں کے بارے میں ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ وہ بھی این آئی سی ایل سے 50 لاکھ روپے فی کس کے عوض انشورڈ تھے انہوں نے بتایا کہ ہر مسافر کے اہل خانہ کو تدفین کے انتظامات کے لیے 10 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کے قانونی ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس کی ادائیگی کی جائے گی.انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے قانونی کارروائیاں پوری کرنے کے بعد ہر متاثرہ خاندان کی جانب سے کلیم جمع کروائے گی۔

ساتھ ہی حویلیاں طیارہ حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آخری مرتبہ انشورنس کی رقم ملنے میں 5 سے 6 ماہ لگے تھے’دوسری جانب طیارہ حادثے کی تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور حکام کا کہنا تھا کہ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن کی متاثرہ گلی کو ایک سے 2 روز میں کلیئر کردیا جائے گا.اس ضمن میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بتایا تھا کہ طیارے کے ڈھانچے کو کراچی ایئرپورٹ کے خالی ہینگر میں لے جا کر تحقیقات کے لیے دوبارہ جوڑا جائے گا علاوہ ازیں صدر مملکت عارف علوی نے پی آئی اے کے چیف ایئر مارشل ارشد محمود ملک کو متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…