حکومت کا کورونا کیخلاف فرائض انجام دینے والے طبی عملے کیلئے شاندار پیکیج کا اعلان

4  اپریل‬‮  2020

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کے خلاف انتہائی ذمہ داری سے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اضافی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبا ء نے ترقی یافتہ ملکوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو بھی چیلنجز درپیش ہیں، کورونا کے معیشت پر اثرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے بھی پالیسی کی ضرورت ہے ،پسماندہ اور مزدور طبقے کو ریلیف دینا بھی اہم ترجیح ہے،تعمیراتی شعبے کیلئے پیکج کا مقصد معیشت کے پہیے کو رواں دواں رکھنا ہے، کورونا کو سیاست کیلئے استعمال کرنے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جناح ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ اور پی سی آر لیب کے دورہ موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا کی ترقی یافتہ ترین معیشتیں بھی 100فیصد تمام وسائل بروئے کار لانے کے باوجود بھی کورونا وائرس کاکوئی حل نہیں نکال سکیں۔ کوئی ریسرچ ٹیکنالوجی سے جڑا علاج اب تک دریافت نہیں ہو سکا لہٰذاپاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے یہ اور زیادہ بڑا امتحان ہے کہ ہم نے جہاں ایک طرف کورونا کے خلاف لڑنا ہے وہیں غربت، افلاس اور بیروزگاری کے خلاف بھی لڑنا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارا میچ کورونا بمقابلہ بھوک، غربت اور بیروزگار ی سے ہے اور وزیر اعظم پاکستان اس میچ کو ٹی ٹونٹی میچ سمجھ کر نہیں کھیلنا چاہتے۔وزیر اعظم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ اس وبا ء پر قابو پانے کے بعد بھی معیشت پر مرتب ہونے والے اس کے منفی اثرات سے نبردآزما ہونے کے لیے بھی ایک خصوصی معاشی روڈ میپ اور پالیسی کی ضرورت ہے جس کا ابھی سے منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمت جرات اور بہادری سے اپنے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اورپیرا میڈکس سٹاف کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کے برابر پیکج جاری کیا جا رہا ہے ۔ہمیں پتہ ہے کہ یہ ان کی خدمات کا نعم البدل نہیں ہے لیکن یہ ان کی خدمات کا اعتراف ہے اور اس بات کو یقینی بنانا میڈیا سمیت ہم سب کی اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے کہ یہ لوگ ہمارے سپاہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ اسلحے، توپوں، میزائلوں سے نہیں جیتی جا سکنی بلکہ یہ جنگ ہمارے یہ سپاہی جذبہ ایمانی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے جیت رہے ہیں اور انشااللہ ہم ایک مٹھی بن کے اس دشمن کا مقابلہ کر کے اس کو شکست دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں عوام سے بھی یہ اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کام علاج کرنا ہے اور آپ کا کام احتیاط کرنا ہے، جب عوام اور طبی عملہ اور ڈاکٹرز اس سوچ کے ساتھ اپنی اپنی جگہ اپنا فرض نبھائیں گے تو انشااللہ فتح آپ کے قدم چومے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا جو نقطہ نظر ہے کہ ہمیں لاک ڈائون کی طرف بھی جانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس لاک ڈائون کے متاثرین کے ریلیف کے لیے بھی ہم نے نچلی سطح پر ان کو کھانے کی اشیاء ، نقد رقم کی منتقلی اور نوکری کا تحفظ بھی یقینی بنانے کے لیے بھی لائحہ عمل ترتیب دینا ہے۔یہی وہ سوچ تھی جسے حقیقت کا روپ دیا اور تعمیرات کی انڈسٹری کوایک صنعت کا درجہ دیا ،جو ہمارا محنت کش مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ تھا اس کو 15اپریل کے بعد اس انڈسٹری کے ساتھ جوڑتے ہوئے اس کے روزگار کا تحفظ کرنے جا رہے ہیں کیونکہ جتنے بڑے پیمانے پر یہ وبا ء پھیلی ہے تو کوئی حکومت بھی گھر بٹھا کے 22کروڑ شہریوں کو راشن اور غذائی اشیا ء فراہم نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستحق، نادار اور پسے ہوئے طبقے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور تمام پالیسیوںاور ترجیحات کا رخ ان کی طرف ہے ، میں پرامید ہوں کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد صرف کنسٹرکشن کی صنعت کا پہیہ ہی نہیں چلے گا بلکہ غریب کے گھر کا چولہا بھی جلے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارا حکومتی ذمہ داریوں سے جڑا قومی بیانیہ اور اس کے ساتھ غیرحکومتی کاوشیں دونوں نے مل کے موجودہ حالات کا مقابلہ کرنا ہے اور عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،کورونا کی وبا ء نے ترقی یافتہ ملکوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو بھی چیلنجز درپیش ہیں،کورونا کے معیشت پر اثرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے بھی پالیسی کی ضرورت ہے ،پسماندہ اور مزدور طبقے کو ریلیف دینا بھی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاون مخیر حضرات کی جانب سے جناح ہسپتال میں پی سی آر لیب کا افتتاح لائق تحسین ہے ،گوہر اعجاز اور ان کے ساتھیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،مستحقین کو راشن کی فراہمی کیلئے گوہر اعجاز کے جذبے کی قدر کرتے ہیں،مشکل وقت میں مخیر حضرات آگے بڑھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 1200ارب روپے کا معاونت پیکج وزیراعظم کی عوام دوست سوچ کا مظہر ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ کورونا کو سیاست کیلئے استعمال کرنے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے ،کورونا کی روک تھام کیلئے ہر طرح کی تفریق سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ سوموار سے ایک کروڑ افراد کو مالی امداد ملنے کا عمل شروع ہو جائے گا،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کھانے پینے کی اشیا ء کی قلت نہ ہو،گندم کی خریداری کے عمل کو محفوظ طریقے سے مکمل کرنا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…