جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

 وزیر اعظم عمران خان کی ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات،  مشترکہ اعلامیہ جاری

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ امت مسلمہ کو کئی اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، مسلم امہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اتوار کو دورہ ایران کے دور ان وزیراعظم عمران خان نے تہران میں ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں ایرانی صدر حسن روحانی بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت پر ایرانی رہبراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ امت مسلمہ کو کئی اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، مسلم امہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔بعد ازاں وزیر اعظم کے دورہ تہران کے حوالے سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہاگیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مشرق وسطی میں امن و استحکام کے لئے ایران کا دورہ کیا،وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ایک اعلی سطح کے وفد نے بھی ایران کا دورہ کیا،وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،معاون خصوصی،ذوالفقار بخاری اور دیگر سینئر حکام موجود تھے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین تاریخی و ثقافتی تعلقاتاور قریبی باہمی تعاون کو اجاگر کیا۔ اعلامیہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیر اعظم نے باہمی تعلقات کو تجارت اور اقتصادی سطح پر مزید شعبوں میں توسیع دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے دباؤ دیا کہ ایران کے ساتھ قریبی معاون تعلقات ہمیشہ سے پاکستان کی ترجیح ہے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں 68 دن سے جاری لاک ڈاون اور 80لاکھ کشمیریوں کو مقید رکھنے کے خلاف ایرانی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے ایرانی صدر حسن روحانی کو 5اگست کے یکطرفہ بھارتی غیر قانونی اقدامات کے نتیجہ میں جنم لینے والی انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو اس صورتحال کے باعث خطے کے امن و استحکام کو درپیش سنجیدہ خطرات سے بھی آگاہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال میں وزیراعظم نے خلیج کی موجودہ صورتحال میں فریقین کو مسلح تصادم سے بچنے اور مثبت بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے تناؤ کے خاتمہ اور مختلف تنازعات کے سیاسی و سفارتی طور پر حل کے لئے پاکستان کی بطور سہولت کار تیاری کا عندیہ دیا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے سپریم راہنماء آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ایران کے سپریم راہنما کی جانب سے کشمیر کاز کو ذاتی ترجیح سمجھنے کے باعث پاکستانی عوام انکا دل سے احترام کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے پاک ایران تعلقات کو توسیع دینے کے اپنے عزم کی تجدید کی۔انہوں نے ایران کے سپریم راہنماء کو علاقائی امن و سلامتی کے لئے اپنے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیر اعظم کی ایرانی قیادت سے مختلف کثیر الجہتی امور پر  دوستانہ اور گرمجوشی کے ماحول میں مذاکرات ہوئے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ مذاکرات میں ایران کی جانب سے خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان کی پرخلوص کوششوں کا سراہا گیا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ دونوں ممالک کے مابین انتہائی تعمیری اور حوصلہ مند تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین کی جانب سے روابط کو جاری رکھنے اور امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے قریبی مشاورت کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق راے کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…