بھارت کے غیر قانونی اقدام سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرات لاحق مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے سعودی عرب نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

20  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات کی۔سعودی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات حقیقی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ عمران خان نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری کو مزید تیز کرنے کا عزم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔سعودی قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کاز کے ساتھ یکجہتی اور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور وہاں نافذ کرفیو کو فوری اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…