بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

مسئلہ کشمیر ، ڈونلڈ ٹرمپ کھل کر سامنے آگئے ، ایساکیا اعلان کردیا جس سے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

datetime 21  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جو بھی میرے بس میں ہوا کرونگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی،واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور عشروں سے حل طلب مسئلہ ہے۔

حل کیلئے بات چیت ضروری ہے، وہاں ہندو اور مسلمان دونوں آباد ہیں اور وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں کمیونٹیز کے مابین شاندا ر دوستانہ روابط ہیں۔ کشمیر میں بسے لاکھوں افراد کسی دوسرے کی حکمرانی چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل اور ثالثی کی بھرپور کوشش کرونگا۔ ہم پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں، ہفتے کو فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ اس معاملے کو اٹھاؤنگا۔پاکستان اور بھارت کی آپس میں ایک طویل عرصے سے نہیں بنی، کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائیاں ہو چکی ہیں، کوئی ہلکی پھلکی لڑائی نہیں بلکہ بھاری اسلحہ استعمال ہوتا آیا ہے، میری عمران خان اور نریندر مودی دونوں سے بات ہوئی ہے، میرے دونوں رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان کی آپس میں دوستی نہیں ہے، مسئلہ کشمیر کی بڑی وجہ مذہب ہے اور مذہبی معاملات پیچیدہ ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ دنوں پاک بھارت وزرا اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کی تھی ۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی  جارحیت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےسامنے آنے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’امریکی صدر نے کشمیر کے معاملے میں ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ یہی وہ وقت ہے جب انہیں درمیان میں آجانا چاہیے کیونکہ ایل او سی پر بھارتی قابض فورسز نے نئے سرے سے جارحانہ اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔اس کی وجہ سے خطے میں بڑے بحران کا خدشہ ہے‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…