جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کار حادثے میں شدید زخمی،سی ٹی سکین رپورٹ سامنے آگئی

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی گھوٹکی سے کراچی واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ایم کیو ایم پاکستان رہنما خواجہ اظہار الحسن

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے گھوٹکی گئے تھے تاہم واپسی میں کراچی پہنچنے سے قبل ٹول پلازہ کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔خواجہ اظہار کے قافلے میں شریک ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی نے حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میری گاڑی سب سے پیچھے تھی، روڈ پر گڑھا کھدا ہوا تھا لیکن علامت کوئی نہیں تھی جب کہ تعمیراتی کام کے باعث پڑی مٹی ڈرائیور کو نظر نہیں اّئی اور گاڑی ٹکرا گئی۔انہوں نے کہا کہ حادثے کے مقام پر متبادل راستہ تھا لیکن اس کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی تھی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن عامر خان نے بتایا کہ خواجہ اظہار کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئی ہیں جب کہ تین محافظ بھی زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما فیصل سبزواری کے مطابق خواجہ اظہار کا سی ٹی  اسکین مکمل ہوگیا ہے، سر میں شدید چوٹ ہے لیکن خطرے والی کوئی بات نہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…