نوازشریف کا نان سٹیٹ ایکٹرز کو پاکستان سے جانے دینے کا مبینہ بیان، شہبازشریف کا شدید ترین ردعمل سامنے آگیا،پاک فوج کی حمایت،کھری کھری سنادیں

13  مئی‬‮  2018

لاہور/میر پور خاص (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک اخبار نے محمد نواز شریف کے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا،جس میں کہا گیا کہ نان سٹیٹ ایکٹرزکوپاکستان سے جانے دیاگیا ہے ۔محمد نوازشریف اس طرح کی بات کرہی نہیں سکتے ۔پاکستان کی حکومت فوج اورعوام کبھی اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ پاک دھرتی کسی ملک کیخلاف استعمال ہوجبکہ دوسری جانب بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا خون بہارہا ہے ۔

روزانہ درجنوں جنازے اٹھ رہے ہیں اورماؤں بیٹیوں کی عصمت دری ہورہی ہے ۔مودی کے حکم پر بھارتی فوج کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے اور بھارت بلوچستان میں بھی گڑ بڑکرنے کی کوشش کررہا ہے ۔سمجھوتہ ایکسپر یس میں بھارت کے ایک حاضر سروس کرنل نے مسلمانوں کو شہید کرایا۔بھارت افغانسان میں بیٹھ پاکستان کیخلاف سازشیں کررہا ہے۔پاک فوج دنیا کی عظیم فوج اورپاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے۔اگر ہندوستان نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یہ فوج اورقوم ان کی آنکھیں نکال کر پاؤں تلے روند دے گی۔پاکستان کے دفاع اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسران سے لیکر عام شہریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ سندھ ،پنجاب ،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان اورگلگت بلتستان سے ملکر پاکستان بنتا ہے ۔پاکستان کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی تبھی پاکستان خوشحال ہوگا۔سندھ خوشحال نہیں تو پاکستان بھی خوشحال نہیں ۔ گزشتہ 10سالوں سے زرداری سندھ پر حکومت کررہے ہیں لیکن سندھ کی وہی حالت ہے جو پہلے تھی۔اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو آئندہ پانچ سالوں میں سندھ کی تقدیر بدل دوں گااورسندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو پنجاب اور کراچی کو ترقی کے لحاظ سے لاہور بنادیں گے۔جسم میں خون کے آخری قطرے تک سندھ کو خوشحال بنانے کی جدوجہد کرتے رہیں گے اورکراچی تا کشمور کے علاقوں کو پنجاب بنانے تک اپنی جان لڑا دیں گے۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار میر پور خاص کے علاقے سندھڑی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بہت عرصے بعد سندھڑی حاضر ہوا ہوں۔پہلی مرتبہ اس وقت آیا تھا جب سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو انتقال کرگئے۔میں اور محمد نوازشریف ان کے جنازے میں شرکت کیلئے حاضر ہوئے تھے ۔محمد خان جونیجو ایک شریف اورنفیس انسان تھے اورعظیم پاکستانی تھے،اب ان کے صاحبزادے اسد جونیجو سینیٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوہفتوں میں میں دوسری مرتبہ سندھ آیا ہوں ۔خادم اعلی تو پنجاب کا ہوں لیکن میں پاکستان اورسندھ سے محبت کرنے والا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ ذوالفقار علی بھٹواوربے نظیر بھٹو عظیم لیڈر تھیں،لیکن زرداری نے سندھ کو لوٹا اوربرباد کیا ہے اوریہاں سے لوٹا ہوا پیسہ پاکستان سے باہر لے گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ پر بہت ظلم ہوا ہے اوراگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو سندھ کی تقدیر بدل دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر لوگ غلط بیانی اورجھوٹ بول رہے ہیں،جتنا پانی چاروں صوبوں کا حق ہے انہیں اس کے مطابق مل رہا ہے ۔

پانی کی چوری خود کرتے ہیں لیکن الزام حکومت پاکستان پر لگا دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سندھ کے کسانوں اور ہاریوں کا بے حد احترام ہیں اوران سے دلی لگاؤ ہے۔اگر سندھ کے ساتھی کالا باغ ڈیم نہیں چاہتے تو یہ نہیں بنے گا۔ سندھیوں کی محبت اور احترام میں کالا باغ ڈیم کو سو دفعہ قربان کردیں گے۔میں یہ باتیں دل سے کررہا ہوں اورسندھیوں کو انکا حق دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں سے زرداری سندھ میں اورمسلم لیگ(ن) پنجاب میں حکومت کررہی ہے ،ہم نے وسائل ایمانداری سے پنجاب کی ترقی اورعوام کی خوشحالی پر نچھاور کیے ہیں ۔

چھوٹے کاشتکاروں کو سستی کھاد اوربلا سود قرضے فراہم کیے ہیں ۔نوجوانوں کو باعزت روزگار کیلئے 40ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے گئے ہیں جن سے 1کروڑ20لاکھ افراد مستفید ہوئے ہیں۔وسائل سے محروم گھرانوں کے ہونہار بچے اوربچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈکے ذریعے وظائف دےئے جارہے ہیں ۔گزشتہ 10سالوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچے اوربچیوں کو یہ وظائف دےئے گئے ہیں۔صوبے کے دوردراز علاقوں میں دانش سکول قائم کیے ہیں جہاں غریب ترین گھرانوں اورخاک آلو د گلیوں کے بچے اوربچیوں کو تعلیم اورقیام و طعام کی سہولتیں مفت دی جارہی ہیں

اور ان دانش کدو ں سے ہزاروں بچے اوربچیاں انجینئرز اورڈاکٹرز بن کر ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں ۔سندھ میں گنے کا کسان مارا مارا پھرتا رہااسے اس کی محنت کا معاوضہ بھی نہیں ملاجبکہ ہم نے چھوٹے کسانوں کی خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں ۔پنجاب حکومت کے تعلیمی اوردیگر فلاحی پروگراموں کی بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کیاگیا ہے جس سے قومی یکجہتی کو فروغ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہاتوں میں سو ارب روپے کی لاگت سے 8ہزار کلو میٹر سڑکیں بنائی گئی ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات دی جارہی ہیں اورصوبے کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کی جارہی ہیں

جہاں مریضوں کو 24گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت مل رہی ہے ۔درجنوں موبائل ہسپتال صوبے کے دوردراز علاقوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتیں ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں ۔ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کا جال بچھا دیاگیا ہے ۔سندھ میں گزشتہ 10سالوں سے زرداری کی حکومت ہے لیکن اس نے سندھ کے عوام کی ترقی اورانہیں سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایسا کوئی منصوبہ نہیں لگایا،سندھ کا ہاری تباہ ہوااورزرداری خوشحال ہوگیا۔سندھ ،پنجاب ،کے پی کے اوربلوچستان قائداعظم کی قیادت میں عظیم تحریک کے نتیجے میں اس لئے نہیں بنے تھے کہ ہاری بے حال اورزرداری خوشحال ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کا خادم اعلی ہوں لیکن سندھ اورسندھڑی والوں سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتاہوں۔آپ عظیم پاکستانی ہیں اورآپ پر جو ظلم و ستم ہورہا ہے یہ آپ کا نصیب نہ تھا،اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو سندھ کے حالات بدلیں گے۔وسائل کی کوئی کمی نہیں ،میر اوعدہ ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں چاروں صوبوں کے مقابلے میں سندھ کو سب سے زیادہ خوشحال بنائیں گے۔سندھ کے ہر ضلع میں دانش سکول اورنیا ہسپتا ل بنائیں گے ،ہاریوں کو بلا سود قرضے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے بزرگوں نے اس دھرتی پر جو احسان کیا اب اسے چکانے کا وقت آگیاہے،ملکر صوفیوں کی اس دھرتی کو عظیم بنائیں گے۔مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اورسینیٹر اسد جونیجو نے بھی جلسے سے خطاب کیا ۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی سندھڑی میں جونیجوہاؤس گئے۔جہاں ان سے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ،سینیٹر اسد جونیجو،اشتیاق بیگ اوردیگر رہنماؤں نے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندرون سندھ کے شہر میر پور خاص آکر بے حد خوشی ہوئی ہے اورکارکنوں کاجوش اور ولولہ دیدنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سندھ سے منسلک ہے ۔ سندھ آگے بڑھے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے جونیجو ہاؤس میں مختلف وفود نے بھی ملاقاتیں کیں اورمحمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

وفود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٓآپ نے جس طرح پنجاب کو ترقی یافتہ بنایا ہے ، امید ہے الیکشن جیت کر سندھ کو بھی ترقی دیں گے۔سندھ کو سب سے زیادہ پنجاب سپیڈ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی دیکھ کر ہمارا دل خوش ہوتا ہے ۔کاش سندھ میں بھی آپ جیسا وزیراعلیٰ ہوتا۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا ہے اور عوام کی ترقی اورخوشحالی کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے۔دوبارہ موقع ملا تو ترقی کے سفر کو مزید تیزرفتاری سے آگے بڑھائینگے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی اورزراعت کے فروغ کیلئے بھی انقلاب آفرین اقدامات اٹھائے ہیں اورزراعت پر مبنی صنعتوں کے فروغ کیلئے بھی موثر حکمت عملی اپنائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے جمہوریت کی مضبوطی اورآزاد عدلیہ کے قیام میں لازوال کردارادا کیا ہے ۔عوام کو انصاف کی فراہمی میں بھی وکلاء برادری مثالی کردار ادا کررہی ہے ۔ملاقات کرنیوالوں میں بار ایسوسی ایشن میر پور خاص،انجمن تاجران،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن،مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ اوردیگر وفود شامل تھے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے میر پور خاص سندھڑی میں سابق وزیراعظم محمد خان جونیجوکی قبر پرحاضری دی، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…