نوازشریف آج جہلم میں خطاب کرینگے ،شرکاء کیلئے 100دیگ بریانی ، 250بکرے اور 30بیل ، 10ٹرک نیسلے منر ل واٹر کا انتظام،جلسے میں مریم نواز کو کتنے تولے سونے کا تاج پہنایا جائیگا؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

7  مئی‬‮  2018

جہلم(سی پی پی )سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف آج (پیر کو ) جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کیلئے ضمیر جعفری سٹیڈیم کو خوبصورت طریقے سے سجا دیا گیا ہے جبکہ اس میں ہزاروں کرسیاں اور جلسہ گاہ کو خوبصورت بنانے کیلئے فلیکس لگائے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان،چوہدری خادم حسین،نگہت پروین میر،ارکان پنجاب اسمبلی راجہ محمداویس خالد،چوہدری لال حسین،

چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان جالپ ،وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈاکٹر بشیر احمد،چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی مرزاراشد ندیم جرال،وائس چیئرمین چوہدری مقبول حسین،بلال اظہر کیانی ،تمام یونین کونسلز کے چیئرمین ،کونسلرز،معززین ،،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ،شعبہ خواتین ،ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری چوہدری محمد بوٹا جاوید،حافظ اعجاز محمود جنجوعہ،سٹی صدر شاہد رسول ڈار،شیخ شکیل احمد،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل خان ظہیر خان،کونسلرز منیر احمد تارڑ کے ساتھ ساتھ تمام کونسلرز ،عمائدین ،وکلا ،تاجر جن میں سینئر راہنما میجر محمد آصف ،شیخ محمد جاوید،ملک محمداقبال،عبدالرشید بٹ،شیخ ندیم اصغر،شاہد جلیل سیٹھی،،خورشید احمد،،وسیم شکور بٹ،زبیر خان،ملک ندیم،حاجی ملک انعام الحق،اس جلسہ کو پروقار بنانے کیلئے ہمہ وقت اپنے حلقہ کے لوگوں کے ساتھ اس میں شمولیت کرنے کیلئے حکمت عملی بنارہے ہیں یقیناًاس جلسہ میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان ،نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین اور مسلم لیگ ن کے سالار لشکر سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم کے مطابق اس جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہو گی اور انشا اللہ آئندہ آنے والے انتخابات میں ہماری جماعت ضلع میں پھر کلین سویپ کریگی۔

دریں اثناء قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف کے جلسہ میں کونسلر بلدیہ منیر احمد تارڑ ،،مریم نواز کو 100تولے سونے کا تاج پہنائیں گے جو کہ تیار کروا لیا گیا ہے ،اس پر بات کرتے ہوئے منیر احمد تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن ہمارا سرمایہ اور اثاثہ ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں صبح 11بجے حلوہ پوڑی سے جلسہ میں آنے والوں کو ناشتہ کروایا جائے گا جبکہ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے منیر احمد تارڑ نے بتایا کہ جلسہ کو کامیاب بنانے

کیلئے سامعین کیلئے 100دیگ بریانی جبکہ 250بکرے اور 30بیل کے ساتھ ساتھ 10ٹرک نیسلے منر ل واٹر آچکا ہے ،اس موقع پر منیر احمد تارڑ کے ساتھ چوہدری عثمان مقبول ،سید حسن رضا،محمد صدیق،عمران نیاز،غفار خان،وسیم خان،اظہر اقبال ڈار،اسد خان اور چوہدری محمد حسین بھی موجود تھے ۔منیر احمد تارڑ نے بتایا کہ جلسہ شروع ہونے سے پہلے قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف کا آتش بازی کر کے فقید المثال استقبال کیا جائے گا

اور جلوس کے گزرنے کے تمام راستوں میں سینکڑوں شربت کی سبیلیں لگائی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ بلاشبہ اس جلسہ کو دیکھنے کے بعد پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں سیاسی میدان سے پرواز نہیں کر سکیں گی جبکہ (آج) جہلم کے ممتاز سماجی اور سیاسی رہنما محمدآصف اور عبدالوحید بٹ ،محمد بٹ،عبداللہ بٹ،عوام میں جلیبیاں تقسیم کرتے رہے اور لوگ میاں دے نعرے وجن گے ،سارے فصلی بیٹرے نسن گے کے نعرے لگاتے رہے جبکہ لوگوں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…