بینکاک میں پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی خفیہ ملاقات

31  دسمبر‬‮  2017

نئی دہلی(این این آئی)بنکاک میں پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی خفیہ ملاقات ہوئی جس میں لائن آف کنٹرول اور کشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو بھارتی جاسوس کلبھوشن سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات کے ایک روز بعد 26 دسمبر کو پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں خفیہ ملاقات ہوئی۔ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور

بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول کی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔ یہ میٹنگ پہلے سے طے شدہ تھی جس کا کلبھوشن اور اہل خانہ کی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں لائن آف کنٹرول اور کشمیر کے مسئلے پر بات ہوئی۔ ناصر جنجوعہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر آزاد کشمیر میں بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے معصوم شہری شہید ہورہے ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور پاکستانی فوج کو بھی اس ملاقات سے باخبر اور تفصیلات کا علم تھا جبکہ خصوصی طور پر اس میٹنگ کا اہتمام ایک غیرجانبدار مقام پر کیا گیا تھا۔بعدازاں ناصر جنجوعہ نے جمعرات کو جاتی امرا میں نواز شریف سے 5 گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک میں تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نے بھارت سے دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…