وزیراعظم کس ہمسایہ ملک کے دورے پر روانہ ہونگے ،ساتھ کون کون ہوگا؟تفصیلات جاری

11  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف چینی صدر کی دعوت پر آج جمعہ کو چاروں وزراء اعلیٰ کے ہمراہ 6روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم آج چین کے 6روزہ دارے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم چین کے صدر اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم چین یں ہونے والی ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس ، بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

وزیراعظم کو دورے کی دعوت چین کے صدر شی جن پنگ نے دی تھی چاروں صوائی وزراء اعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ارکان پارلیمنٹ اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی دورے میں ساتھ جائے گی جوسرکاری خرچ پرچین جائیں گے۔اس و فد کولے جانے کےلئے پی آئی اے کے دوبوئنگ طیارے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ان دوطیاروں کےلئے چارپائلٹس ہونگے ۔ان طیاروں میں سے ایک طیارے پروزیراعظم اوران کے ہمراہ صوبائی و زرائے اعلی جبکہ دوسرے طیارے میں ارکان پارلیمنٹ اورصحافی اوردیگرعملہ سوارہوگا۔پی آئی اے کے ان دوطیاروں کے بیڑے سے نکال کروزیراعظم کے دورہ چین کےلئے مختص کردیاگیاہے اورآج صبح یہ طیارے وزیراعظم اوران کے ساتھ جانے والے وفد کےلئے سٹینڈبائی ہونگے ۔چھ روزہ دورہ چین میں وزیراعظم 14،15 مئی کو بینجنگ میں ہونےوالی ون بیلٹ ون روڈ کےعنوان سے بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گےجس میں وزیراعظم نوازشریف سمیت 27 ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گےفورم کے انعقاد کا مقصد خطے میں ترقی کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف فورم کے دونوں سیشن سے خطاب کریں گے جس کے اختتام پرمشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔وزیراعظم نوازشریف عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے اوراپنے دورے کے دوران ہینگ ژو ہانگ کانگ بھی دورہ کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…