ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی چاہتے ہیں،امریکہ

datetime 21  فروری‬‮  2024 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتا ہے جہاں ہر ایک پلیٹ فارم پر لوگوں کو ایک دوسرے سے بات کرنے میں مشکلات پیش نہ آئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹر نیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتا ہے۔

جس میں پلیٹ فارمز کی سب کو دستیابی اور لوگوں کی ایک دوسرے سے بات چیت بھی شامل ہے۔ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کے انتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی کے سوال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان اپنے قوانین اور طریقہ کار کے تحت شفاف تحقیقات کرے۔میتھیو ملرنے کہاکہ تمام الزامات کی پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق شفاف تحقیقات کی جائیں۔ایک بار پھر میں پاکستان کے اندرونی معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا، اور میں اس پر بہت زیادہ یقین رکھتا ہوں کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…