سعودی عرب میں داخلے پر صحت سے متعلق درست معلومات افشا نہ کرنے والوں کیلئے سخت سزا کااعلان

10  مارچ‬‮  2020

ریاض(این این آئی )سعودی عرب نے داخلی گذرگاہوں پر صحت سے متعلق درست معلومات افشا نہ کرنے والے افراد کو پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے مہلک کرونا وائرس کو ملک میں پھیلنے سیروکنے کے لیے حالیہ دنوں میں کئی ایک سخت اقدامات کیے ہیں۔صحت سے متعلق معلومات چھپانے والے افراد پر جرمانہ عاید کرنے کے اس اعلان سے چندے قبل ہی اس نے کرونا وائرس سے متاثرہ نو ممالک کے ساتھ سفری آمدورفت معطل کردی ہے۔

ان ممالک میں متحدہ عرب امارات ،کویت ، بحرین ، لبنان ، شام ، عراق ، مصر ، اٹلی اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔اس فیصلے کے تحت ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس کے علاوہ اگرکسی شخص نے گذشتہ دو ہفتے کے دوران میں ان ممالک کا سفر کیا ہے تو اس کو بھی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سعودی عرب نے ان مذکورہ نو ممالک کے ساتھ طیاروں کے علاوہ بحری جہازوں کی آمد ورفت بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…