دہلی کے انتخابات میں بھارت کامقابلہ پاکستان سے ہوگا کانگریس نے شاہین باغ جیسے کئی علاقوں میں منی پاکستان کھڑے کر دیئے آٹھ فروری کو ہندوستان کہاں کھڑا ہو گا ؟ بی جی پی نے متنازعہ بیان دیدیا

24  جنوری‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی)نئی دہلی کے ریاستی انتخابات کے لیے آٹھ فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں زور و شور سے انتخابی مہم چلا رہی ہیں لیکن یہ انتخابات بھارت بمقابلہ پاکستان کے نعرے میں تبدیل ہو رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں رائے دہندگان کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتیں اپنی اپنی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتر چکی ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجری وال نے مٹیالہ حلقے میں ایک روڈ سے اپنی پارٹی کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات میں اپنی گزشتہ پانچ برس کی بدعنوانی سے پاک حکمرانی کے دوران ترقیاتی کاموں کے بل بوتے پر اتری ہے۔ بی جے پی کا کہنا تھا کہ وہ دہلی کے انتخابات بھی نریندر مودی کی قیادت میں لڑیگی۔ لیکن اس کے ایک رہنما کپل مسرا، جو ماڈل ٹاؤن علاقے سے پارٹی کے امیدوار ہیں، نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں ان انتخابات کو بھارت بمقابلہ پاکستان قرار دیدیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ آٹھ فروی کو دہلی کی سڑکوں پر بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہوگا۔ان کی اس ٹویٹ پر بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا اور سوال اٹھایا کہ دہلی کے انتخابات سے پاکستان کا کیا لینا دینا ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے لکھاکہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے شاہین باغ جیسے کئی علاقوں میں منی پاکستان کھڑے کیے ہیں۔ جواب میں آٹھ فروری کو ہندوستان کھڑا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…