جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

عراق کے شہر کربلامیں بس میں بم دھماکہ،12افرادہلاک،متعدد زخمی

datetime 21  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کربلا (این این آئی)عراق کے شہر کربلا میں مسافر بس میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،بس عراق کے شہر کربلا اور الہلا کے درمیان واقع عراقی فوجی چوکی کے پاس سے گزر رہی تھی کہ بس میں دھماکا ہو گیا۔ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی جبکہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے بعد بس میں آگ لگ گئی اور کم از کم 12 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ایک عہدیدار

نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں جو بس میں دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی جبکہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔2017 میں عراق میں داعش کی شکست کے بعد حالیہ عرصے کے دوران عراق میں ہونے والے دھماکوں میں نمایاں کمی آئی ہے البتہ شدت پسند اب بھی ملک میں سیکیورٹی فورسز کو وقتاً فوقتاً نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…