بڑا بریک تھرو،طالبان کاوفد چین پہنچ گیا،چینی حکام سے اعلیٰ سطحی مذاکرات، افغانستان سے متعلق بڑا اعلان کردیاگیا

20  جون‬‮  2019

بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین نے افغانستان میں امن کے فروغ اور مصالحتی عمل کیلئے طالبان کے ایک وفد کی میزبانی کی ہے۔چینی حکام سے مذاکرات میں طالبان نے امریکہ اور دیگر بین الاقوامی افواج کے افغانستان سے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے بدلے میں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ دہشت گرد حملوں کیلئے افغانستان کو مرکز کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

طالبان کے مذاکرات کاروں نے ملک کے مستقبل کیلئے انٹرا افغان ڈائیلاگ کے تحت سینئر افغان رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ قطر میں طالبان کے نمائندے عبدالغنی بارادر اور ان کے ساتھیوں نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکام نے ان سے ملاقات کی ہے اور افغان امن مرحلے اور انسداد دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر ہے، ہم نے ہمیشہ افغان امن مرحلے اور مصالحتی عمل کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کی اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے خود حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور یہ دورہ چین کا امن مذاکرات کے فروغ کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف نے مذاکرات کو فائدہ مند قرار دیا ہے اور افغانستان کے مسائل سمیت دہشت گردی کیخلاف جنگ کا سیاسی حل نکالنے پر رضامندی کا اظہار کیاہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین نے افغانستان میں امن کے فروغ اور مصالحتی عمل کیلئے طالبان کے ایک وفد کی میزبانی کی ہے۔چینی حکام سے مذاکرات میں طالبان نے امریکہ اور دیگر بین الاقوامی افواج کے افغانستان سے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے بدلے میں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ دہشت گرد حملوں کیلئے افغانستان کو مرکز کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…