مسعود اظہر پر پابندی کی کوششیں ، چین نے امریکہ کو خبر دار کردیا

4  اپریل‬‮  2019

بیجنگ /واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لیے تمام تر دستیاب راستوں کے استعمال کے عزم کا اظہار کیا ہے تو دوسری جانب چین نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ اس رویے سے جنوبی ایشیا میں پہلے سے کشیدہ صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان سے اس بارے میں امریکا کی کوششوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ ہم نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس حوالے سے قرارداد جمع کروادی ہے۔اس تنازع پر چینی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام برقرار رہے اور ہمیں امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے اپنے باہمی مسائل کا حل نکالیں گے۔امریکی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن بھی 1267 کمیٹی کے ذریعے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا خواہاں ہے لیکن دوسرے آپشنز بھی استعمال کرنے سے گریزاں نہیں۔چینی ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا کی جانب سے تمام دستیاب مواقعوں کے استعمال کی دی گئی دھمکی کارآمد نہیں ہوگی بالخصوص جب کہ جیشِ محمد کے پلوامہ حملے میں ملوث ہونا ابھی تک ثابت نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ چین نے اس مسئلے پر تعمیری اور مناسب موقف اپنایا جبکہ امریکا کا اقدام جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے سازگار نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…