جذبہ خیر سگالی ،تحمل دکھانے کے باوجود بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی قیدی شہید

29  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی (آ ئی این پی)پاکستان کی خیرسگالی کے جواب میں بھارت میں ایک اورپاکستانی قیدی کوبدترین تشدد کرکے شہید کردیا گیا، ماہی گیر نورالامین دوہزارسترہ سے بھارتی جیل میں قید تھے ،تفصیلات کے مطابق پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں میں شہادت سے بھارت مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پھر بے نقاب ہوگیا، کلبھوشن سے لے کرابھی نندن تک پاکستان کے خیرسگالی اور تحمل کا جواب بھارت نے ایک اورپاکستانی قیدی کی شہادت کی

شکل میں دیا۔بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیرنورالامین کوجیل عملے نے بدترین تشدد کانشانہ بناکرشہید کردیا۔نورالامین کو غلطی سے دوہزار سترہ میں بھارت کی سمندری حدود میں جانے پر گرفتارکیا گیا تھا۔ وا ضح رہے بھارت کی جیلوں میں ساڑھے تین سوزائدپاکستانی قیدیوں کی زندگی مسلسل خطرے میں ہے اور عالمی قوانین اورسفارتی واخلاقی اقدارکا شور مچانے والی مودی سرکارپاکستانی قیدیوں کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…