پائلٹ کا پکڑا جانا بھارت کیلئے ذلت آمیز ،امریکی اخبارات کی بھارتی میڈیا کی جانب سے پید اجنگی جنون کی مذمت

3  مارچ‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی)امریکی میڈیا نے گرفتار بھارتی پائلٹ کی حوالگی پر دونوں جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے درمیان خطرناک کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔سی این این نے واہگہ بارڈر پر پائلٹ کی حوالگی کے مناظر کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ

بھارتی وزیراعظم نرنندر مودی کی جانب سے کشمیر کی متنازعہ سرحد پر کشیدگی بڑھانے کا بیان پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بیان سے متضاد تھا جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے۔پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کو کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی خواہش کے اظہار کے طور پر دیکھے جانا چاہیے۔امریکی جریدہ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش سے پھر انکار کیا ہے۔نیویارک ٹائمز نے اپنے مراسلے میں کہا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کا پکڑا جانا بھارت کیلئے ایک ذلت آمیز واقعہ تھا۔امریکی اخبارات نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پیدا کئے گئے جنگی جنون کی بھی مذمت کی ہے۔فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا وار کریزی ہے جہاں صحافت جنگی جنون بنتی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا بالخصوص نیوز چینلز پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…