امریکی بحری بیڑہ خطرہ نہیں، ضرورت پڑی تو جوابی کارروائی کریں گے : ایران

25  دسمبر‬‮  2018

تہران (این این آئی)ایران نے کہا ہے کہ خلیج میں پہنچنے والے امریکی جنگی بیڑے سے کوئی خطرہ نہیں تاہم اگرامریکا کی طرف سے کوئی دشمنانہ کارروائی کی گئی تو ایران اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ایرانی نیول چیف حبیب اللہ سیاری نے

ایک بیان میں کہا کہ امریکا کے اس جنگی جہاز کی ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکی جنگی بیڑے کو خلیجی میں علاقائی پانیوں کی طرف سے نہیں بڑھنے دیں گے۔ سیاری کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کے قریب سے عالمی پانیوں سے گذرنے کی اسی طرح اجازت ہے جس طرح امریکا میں بحر اوقیانوس سے ایرانی بحری جہازوں کے گذرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی خطرے کے پیش نظر جوابی کارروائی کے لیے تیار رہے گا۔ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ امریکیوں میں اتنی ہمت اور طاقت نہیں کہ وہ ہمارے خلاف کوئی اقدام کریں۔ تاہم اگر امریکا کسی قسم کی جارحیت کا مرتکب ہوتا ہے توہم اس کی جوابی کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ طیارہ بردار امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس جون سی سٹینٹیس جمعہ کے روزخلیجی پانیوں میں داخل ہوا تھا۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب طیارہ بردار امریکی جنگی بیڑہ خلیج عرب میں داخل ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…