آخر کار شامی وزیر خارجہ نے عوامی تحریک کوانقلاب تسلیم کر لیا

16  اکتوبر‬‮  2018

دمشق (این این آئی)شام میں انقلابی تحریک کے آغاز کے بعد سے پورے عرصے تک مسلسل انکار اور عدم اعتراف کے بعد بالآخر بشار حکومت کی وزارت خارجہ نے انقلاب کا لفظ استعمال کر ہی لیا۔ اس سے قبل شامی حکومت کے عہدیداروں کی زبانوں پر اس تحریک کوجنگ ،تشدّد، مداخلت اورسازش قرار دیا جاتا رہا ہے۔ شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ اس دوران شام کے معاملات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے المعلم نے کہا کہ آپ اب بیدار ہوئے ہیں انقلاب تو کئی سالوں سے جاری ہے۔تقریبا آٹھ

برس تک لاکھوں افراد کے جاں بحق اور بے گھر ہونے کے بعد آخر کار بشار حکومت کے کسی عہدے دار نے ملک میں جاری عوامی تحریک کے فطری نام کا اعتراف کر لیا اور وہ ہے’’نقلاب‘‘ یہ نہ ساز ہے اور نہ انارکی جیسا کہ شامی حکومت اس کو نام دیتی رہی ہے۔بشار حکومت 2011ء میں شامی انقلاب کے ابتدائی ایام سے ہی اس تحریک کو ایسے ناموں سے متصف کرتی رہی جن کے ذریعے اس کے معتبر اور عوامی ہونے کو مشکوک بنایا جا سکے۔ تاہم پیر کے روز ہونے والی پریس کانفرنس میں پہلی بار (سرکاری طور پر) ملک میں جاری واقعات کو صحیح نام دیا گیا‘ یہ انقلاب تھا ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…