چین جنوبی و شمالی کوریا مابین مثبت رابطوں اور باہمی تعلقات کی بہتری کی حمایت کرتا ہے، چینی صدر

5  مئی‬‮  2018

بیجنگ (آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین جزیرہ نما کوریا کے دو فریقین کے درمیان مثبت رابطوں اور باہمی تعلقات کی بہتری کی حمایت کرتا ہے، چین جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے سیاسی حل کے عمل کو جامع طور پر فروغ دینے کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا،امید ہے کہ جاپان بھی اس حوالے سے تعمیری نوعیت کا کردار ادا کرے گا،

گزشتہ عرصے سے جاپان نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مثبت سگنل دکھایا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریائی صدر مون جے ان سے ٹیلی فونک بات چیت میں نشاندہی کی کہ چین جنوبی کوریا تعلقات میں بہتری کا رجحان برقرار ہے۔چین جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور جنوبی کوریا کے ساتھ رابطے کو فروغ دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھنے والی سمت پر مستحکم طور پر آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔مون جے ان نے گزشتہ دنوں جنوبی اور شمالی کوریائی رہنماوں کی ملاقات کے ثمرات سے آگاہ کرتے ہوئے جزیرہ نما کوریا میں چین کے اہم کردار کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے حل کے لیے کوشش کرتا رہے گا اور اس ضمن میں چین کیساتھ صلاح و مشورے کو جاری رکھے گا۔چینی صدر نے جنوبی اور شمالی کوریا کے رہنماوں کی ملاقات میں حاصل شدہ ثمرات پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ چین جزیرہ نما کوریا کے دو فریقین کے درمیان مثبت رابطوں اور باہمی تعلقات کی بہتری کی حمایت کرتا ہے۔چینی صدر نے کہا کہ چین جنوبی اور شمالی کوریا سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے سیاسی حل کے عمل کو جامع طور پر فروغ دینے کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا تاکہ اس علاقے میں پائیدار امن کی تکمیل ہو سکے ۔

دوسری طرف چینی صدر نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ عرصے سے جاپان نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مثبت سگنل دکھایا ہے اور مثبت اقدامات بھی اختیار کیے ہیں،چین اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین جاپان تعلقات ایک اہم مرحلے میں داخل ہوئے ہیں اور فریقین کو اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے اصول و ضوابط کے مطابق عمل کرنا چاہیئے ۔

اختلافات کو کنٹرول میں لایا جانا چاہیئے تاکہ چین جاپان تعلقات معمول پر واپس آ سکیں ۔ چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ جاپان چین کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھنے والے اور علاقائی ترقی کے لیے سودمند انتخاب کرے گا ۔جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کی مکمل بہتری اور ترقی کے لیے کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔

شی جن پنگ نے ان کے سوال کے جواب میں کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے پڑوسی ملک کی حیثیت سے چین اس علاقے میں امن و امان کے تحفظ اور مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔امید ہے کہ جاپان بھی اس حوالے سے تعمیری نوعیت کا کردار ادا کرے گا۔جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کی حمایت کرتا ہے۔جاپان جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے حل میں چین کے کردار کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور امید ہے کہ اس حوالے سے چین کیساتھ رابطے کو مضبوط بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…