مشرق وسطی کے تمام مسائل کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، جیمز میٹس

12  فروری‬‮  2018

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطی کو درپیش مسائل اور بحرانات کا سبب ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم مشرق وسطی میں جہاں کہیں بھی مشکل دیکھتے ہیں اس کے پیچھے ایران نظر آتا ہے.. خواہ وہ یمن ہو، بیروت ہو یا پھر شام .. آپ ہمیشہ ایران کو ہی دیکھیں گے۔میٹس نے امریکی افواج کے شامی حکومت کی فورسز کے ساتھ عسکری مقابلے کو خارج از امکان قرارد یا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکا کی موجودگی کا سبب “داعش” تنظیم کے خلاف لڑائی ہے۔ میٹس کا مزید کہنا تھا کہ “خطرہ درپیش ہونے کی صورت میں خود کا دفاع کرنا ہمارا حق ہے۔ بہرکیف ہمارا آپشن یہ ہے کہ جنگ کو پھیلایا نہ جائے کیوں کہ یہ ہمارے مفاد میں نہیں ہو گا۔داعش تنظیم کے خلاف برسر جنگ بین الاقوامی اتحاد میں شریک 14 ممالک کے وزرا دفاع کا اجلاس منگل کے روز روم میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ان ممالک کے مشترکہ عمل بالخصوص شام میں داعش تنظیم کے گرفتار شدگان جنگجوں کے انجام کو زیر بحث لایا جائے گا۔اتوار کے روز روم جاتے ہوئے طیارے میں میٹس کا کہنا تھا کہ “یقینا یہ معرکہ ابھی اختتام کو نہیں پہنچا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…