ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ایران بھی نائن الیون حملوں میں ملوث تھا،عرب ٹی وی کا دعویٰ

datetime 9  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بھی امریکا پر 11 ستمبر 2001ء کو طیارہ حملوں میں ملوّث تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی رجیم کے القاعدہ دہشت گرد گروپ سے تعلقات استوار تھے اور اس نے القاعدہ کے ارکان کو گیارہ ستمبر ایسی بڑی کارروائیاں انجام دینے کے لیے عسکری تربیت دی تھی۔ایران کی سکیورٹی سروس ویواک کے یورپ میں تعینات ایک سابق سینئر عہدے دار ابوالقاسم مصباحی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایران القاعدہ کی کیسے

مدد ومعاونت کرتا رہا تھا۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے القاعدہ کے ارکان کو بارود سے بھری گاڑیاں تیار کرنے کی تربیت دی تھی۔ایسی کاریں یا دوسری چھوٹی گاڑیاں خودکش کار بم حملوں کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔دریں اثنا نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر 2001کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی باقیات کو 16 سال کے بعد شناخت کر لیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق سٹی میڈیکل ایگزامینر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلان میں کہا گیا کہ شناخت کیے جانے والے شخص کا نام اس کے خاندان کی درخواست پر ظاہر نہیں کیا جا رہا۔نیویارک کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے مارچ 2015 کے بعد یہ پہلی شناخت کا اعلان ہے۔حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے 1641 افراد کو شناخت کیا جاچکا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاوروں سے مسافر طیاروں کے ٹکرانے کے بعد آتش زدگی اور ان کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں سے 40 فی صد افراد کی شناخت کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا۔ادارے کا کہنا تھا کہ اس سال کے شروع میں ڈی این اے کی زیادہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی مدد سے اس تازہ ترین شناخت میں مدد ملی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…