امریکی امداد کا پیسہ افغان حکومت کہاں خرچ کررہی ہے؟امریکہ مشتعل،انتباہ کردیا

26  جولائی  2017

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر دفاع جِم میٹس نے کہا ہے کہ انسپیکٹر جنرل کی رپورٹ جس میں افغان قومی فوج کی وردیوں پر دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی لاگت آنے کی بات کی گئی ہے، نہ صرف اسراف کے زمرے میں آتا ہے، بلکہ یہ ایک فرسودہ سوچ کی ایک مثال ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگان کے سربراہ نے یہ بیان جاری ہونے والے ایک یادداشت نامے میں دیا ہے،

امریکی وزیر دفاع، جِم میٹس نے کہا ہے کہ انسپیکٹر جنرل کی رپورٹ جس میں افغان قومی فوج کی وردیوں پر دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی لاگت آنے کی بات کی گئی ہے، نہ صرف اسراف کے زمرے میں آتا ہے، بلکہ یہ ایک ’’فرسودہ سوچ کی ایک مثال ہے‘‘۔جس میں انھوں نے اپنے محکمے سے کہا ہے کہ وہ مالی وسائل ضائع ہونے کے معاملوں پر توجہ دے۔ میٹس نے کہاکہ ہمارے افغان ساجھے داروں کے یونیفارم اس طرح خریدنا، جس کام میں گذشتہ دس برس کے دوران ٹیکس دہندگان کے کروڑوں ڈالر ضائع ہوئے، دھیان دینے کی ضرورت ہے، چونکہ محکمے کی ذمہ داریاں اور بجٹ کا خیال کیا جانا لازم ہے۔سنہ 2002 سے اب تک، امریکی حکومت نے افغانستان کی امداد اور تعمیر نو کی مد میں 11 کروڑ اور 70 لاکھ ڈالر مختص کیے، جس میں سے 66 ارب ڈالر افغان سکیورٹی فورسز کو ہتھیار، تربیت اور زیریں ڈھانچے کی مرمت اور تعمیر نو کے لیے فراہم کیے گئے۔جون میں، افغانستان کی تعمیر نو کے خصوصی انسپیکٹر جنرل کے دفتر نے بتایا تھا کہ 2007 سے امریکی محکمہ دفاع نے افغان نیشنل آرمی کی وردیوں کے لیے 13 لاکھ ڈالر فراہم کیے، جو معاملہ دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس طرح کے اخراجات مناسب طرز عمل کے مقابلے میں کم از کم 40 فی زیادہ ہوتے ہیں، جب کہ ڈزائن کے فرق کے معاملے پر دو کروڑ 60 لاکھ سے دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافی خرچ کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…