دنیا سے مبینہ امریکی بالادستی کا خاتمہ ہوگیا،شمالی کوریا پر یکطرفہ حملہ،روس نے امریکہ کو جھٹکادیدیا

17  اپریل‬‮  2017

ماسکو(آئی این پی) روس نے شمالی کوریا پر یکطرفہ حملے سے متعلق امریکا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت خطرناک راستہ ہوگا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم پیانگ یانگ کے بے دھڑک نیوکلیئر میزائل ایکشنز کو قبول نہیں کرتے جو اقوام متحدہ کی قراردوں کی خلاف ورزی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ عالمی قوانین کی خلاف ورزی

کرسکتے ہیں۔سرگئی لاروف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف کوئی بھی یکطرفہ کارروائی نہیں کی جائے گی، جیسا کہ ہم نے حال ہی میں شام میں دیکھی۔امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے پیر کے روز شمالی کوریا کو تنبیہ کی تھی کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عزم کو نہ آزمائے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل اور نیوکلیئر ہتھیاروں کے پروگرام کے خاتمے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔مائیک پینس نے کہا کہ امریکا کے شمالی کوریا سے متعلق اسٹریٹجک صبر کا دور گزر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دنیا نے شام اور افغانستان میں کی گئی کارروائیوں کے ذریعے ہمارے نئے صدر کی طاقت اور عزم کا مشاہدہ کیا، جبکہ شمالی کوریا کے لیے بھی یہی بہتر ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے عزم اور امریکا کی مسلح افواج کی طاقت کو نہ آزمائے۔شمالی کوریا نے عالمی دبا کو مسترد کرتے ہوئے اتوار کو ایک اور میزائل کا تجربہ کیا جو ناکام رہا، لیکن اس تجربے نے اس خوف کو جنم دیا ہے کہ پیانگ یانگ ایٹمی ہتھیاروں کے چھٹے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے عزم اور امریکا کی مسلح افواج کی طاقت کو نہ آزمائے۔شمالی کوریا نے عالمی دبا کو مسترد کرتے ہوئے اتوار کو ایک اور میزائل کا تجربہ کیا جو ناکام رہا، لیکن اس تجربے نے اس خوف کو جنم دیا ہے کہ پیانگ یانگ ایٹمی ہتھیاروں کے چھٹے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…