پاک ، بھارت سرحد پردونوں ممالک کا مشترکہ ایٹمی پلانٹ بناناچاہئے! کونسی پاکستانی شخصیت ایسا چاہتی ہے؟

16  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما دانیال عزیز نے عمران خان کو نیشنل سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ پاک، بھارت سرحد پر دونوں ممالک کا مشترکہ ایٹمی پاور پلانٹ بننا چاہیے ۔عمران خان کی قلابازیوں کے دن ختم ہوگئے ۔ قوم کو جواب دینا پڑے گا ۔ مسلم لیگ خود کو غیر مشروط طور بہانے کے بغیر احتساب کیلئے پیش کرنے کو تیار ہے۔عمران خان بھاگ رہے ہیں ۔پی ٹی آئی

چیف عدالت میں جاکر جواب دیں ۔ عمران خان کے قلابازیاں لگانے کے دن ختم ہو گئے ہیں، قوم دیکھے گی جلد قانون کی گرفت ان کے گریبان پر ہوگی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی قلابازیوں کے دن ختم ہوگئے ۔انہیں قوم کو جواب دینا پڑے گا، عمران خان سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگے ہوئے ہیں۔دانیال عزیز نے کہاکہ جس طرح عمران خان

خود الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھاگے ہوئے ہیں، اسی طرح عمران خان اپنے ساتھیوں کو بھی بھاگنے کا مشورہ دے رہیں تا کہ اداروں کو مفلوج کیا جائے اور اداروں کو کام نہ کرنے دیا جائے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ مسلم لیگ ن پہلے دن سے عدالتوں میں ثبوت پیش کر رہی ہے، اور آج بھی الیکشن کمیشن میں اپنے ثبوت پیش کیے ہیں، لیکن عمران خان جو کہتے تھے میں ہر جگہ پیش ہونے اور تلاشی دینے کو تیار ہوں آج پھر فرار ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ پی ایم ایل این بار بار کہتی رہی ہے کہ اپوزیشن جہاں جس فورم پر چاہے، مسلم لیگ خود کو غیر مشروط طور بہانے کے بغیر احتساب کیلئے پیش کرنے کو تیار ہے،پاناما پیپرز کے منظر پر آنے کے محض پانچ دن کے بعد سپریم کورٹ کو پاناما کی تحقیق کیلئے خط لکھا گیا جس میں تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی باتیں شامل تھیں۔دانیال عزیز نے ایک بار پھر عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آؤ اور عدالتوں کا مقابلہ کرو، پی ایم ایل این رہنما نے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ قوم دیکھے گی کہ قانون کے

ہاتھ عمران خان کی گریبان میں ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ لاہور کی عدالت نے 46 مرتبہ نجم سیٹھی کے 35 پنکچر کیس میں عمران خان کو طلب کیا لیکن عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عمران خان کو چاہیے کہ عدالت جاکر جواب دیں۔دانیال عزیز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جب بدعنوانی سامنے آئی تو عمران خان نے وہاں قانون تبدیل کرکے خیبرپختونخوا احتساب کمیشن بنالیا، عمران خان نے اربوں روپے کی غیر ملکی امداد لے کر اسلام آباد پر حملہ کیا اور چینی صدر کا دورہ ملتوی کروایاجس کے ثبوت یو ایس جسٹس

ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر عمران خان کے دستخط کے ساتھ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان نے الیکشن دھاندلی کیس میں افضل خان کو جھوٹے گواہ کے طور پر پیش کیا تھا اور بعد میں افضل خان نے جسٹس افتخار چوہدری سے معافی مانگی تھی اسی طرح عمران خان بھی معافی مانگیں گے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے لوگ الیکشن کمیشن میں ایک اور جھوٹ بول گئے، عمران خان اور ٹیم نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ ان کے کیس کی کوئی پیروی نہیں کر رہا، مگر ہم یہاں ثبوتوں کے ساتھ پیش ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان سے پچھلی بار جواب مانگا تو عمران خان نے وقت مانگا تھا، کمیشن نے آج کے لیے وقت دیا تھا مگر عمران خان آج

بھی ثبوت پیش نہیں کر پائے۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمراں خان دوسروں کی تلاشی کی باتیں کرتے ہیں، مگر عمران خان خود چور ثابت ہوچکے ہیں، عمران خان کی ایک جیب سے منی لانڈرنگ، ایک سے ٹیکس چوری اور ایک سے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کی چوری نکلی ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو چور چور کہنے سے خود اپنی چوری سے نہیں بچ سکتے، عمران خان گزشتہ 20 سال سے کوئی

کام نہیں کرتے تاہم ہیلی کاپٹر پر گھومتے اور 300 کینال کے گھر میں رہتے ہیں، جو کہ کرپشن کی کمائی سے تیار کیا گیا ہے۔مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے صرف آف شور کمپنیاں نہیں چھپائی بلکہ عمران خان نے اپنے بچوں سے لے کر جائیدادوں تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے، عمران خان نواز شریف سے اپنی شکست کا بدلہ پاکستانی عوام سے لے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…