ٹرمپ اس کام میں پاکستان کیخلاف ہماری حمایت کریں گے، بھارت نے دن دیہاڑے عجیب وغریب خواب دیکھنا شروع کر دیئے

11  ‬‮نومبر‬‮  2016

نیویارک(این این آئی)بھارتی ناد امریکیوں سے رابطے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے شلبھ کمار نے کہا ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان بہت ’قریبی روابط‘ ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں شلبھ کمار نے کہا کہ صرف دونوں ممالک کے سربراہان ہی نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام بھی بہت قریب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میرے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی کے بارے میں جانتے ہیں اور مزید جاننا چاہتے ہیں۔پاکستان کے حوالے سے شلبھ کمار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے امریکی صدر ہیں، جنہوں نے ’سرحد پار دہشت گردی‘ کی بات کی ہے اور ایسا کر کے انہوں نے بھارت کے اس الزام کو تسلیم کر لیا ہے کہ ’پاکستان دہشت گردی‘ کو فروغ دے رہا ہے، میں ان سے توقع کرتا ہوں کہ وہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل حملوں کی حمایت کریں گے اور وہ بنیاد پرست مسلمانوں کے خلاف جنگ میں بھارت کو اپنا دوست دیکھیں گے۔بھارت اور امریکا کے تجارتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے شالابھ کمار نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو گا۔ مجھے امید ہے آئندہ دو برسوں میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم 250 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…