ہم پر حملہ ہوا تو ۔۔۔ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو خطرناک اقدام کی دھمکی دیدی

10  اکتوبر‬‮  2016

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کبھی کسی پر حملہ نہیں کرے گالیکن اگر ہم پر حملہ ہوا تو بھرپور جوابی کاروائی کریں گے اوراپنی گولیوں کا شمار نہیں کریں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گزشتہ روز پاکستان کے ساتھ واقع سرحدی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر راجناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت کبھی کسی پر حملہ نہیں کرے گالیکن اگر ہم پر حملہ ہوا تو بھرپور جوابی کاروائی کریں گے اوراپنی گولیوں کا شمار نہیں کریں گے ۔بھارتی وزیر داخلہ نے سیکورٹی اہلکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت سرحد کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی ،باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ ایک متوازی سڑک مکمل کرنے سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے ۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ہمارا ثقافتی ورثہ واسدیو کتم باکم کا مطلب پوری دنیا ہمارا یک خاندان ہے ۔ہم کسی کی سرزمین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے ،ہم کبھی پہلے فائر نہیں کریں گے لیکن اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو ردعمل میں ہم ٹرگر دبانے کے بعد اپنی گولیوں کا شمار نہیں کریں گے
بھارت کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تابکاری مادے کے اخراج کے بعد ہوائی اڈے پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیکل شپمنٹ سے تابکار مادے کے اخراج کے بعد بھارت کے اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کے حکام نے ہوائی اڈے کے ٹرمینل نمبر 3 کا محاصرہ کر لیا ہے۔تابکاری مادے کے اخراج کے بعد بھارتی ایئرپورٹ پر یورینیم کے پھٹنے کا خطرہ موجود ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیکل شپمنٹ ایئر فرانس کے طیارے کے ذریعے آئی تھی جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کو بھی واقعے سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب بھارت جنگی جنو ن اور پاکستان دشمنی میں حواس باختہ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ٹی وی ABP کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حدود میں داخل ہو کر گرفتار ہونے والا پاکستانی کبوتر بھارت میں شدید تباہی کا پیغام لے کر آیا ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ میں ہرزہ سرائی کی گئی کہ پاکستان امن و محبت کی نشانی پرندوں کو دہشتگردی اور نفرت کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ اے بی پی ٹی وی کے مطابق بھارتی ماہرین نے گرفتار پاکستانی کبوتر کا ایکسرے بھی کیا ہے ، بھارتی ماہرین کو شک ہے کہ یہ کبوتر اپنے جسم میں کوئی ایسی چیز لئے ہوئے ہے جو بھارت میں جاسوسی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں انتہائی مضحکہ خیز دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی کبوتر قید میں ہو کر بھی سلاخوں کے درمیان سے ہر اس جگہ نظر رکھے ہوئے ہے جہاں ذرا بھی کوئی ہجوم ہو، بھارتی ٹی وی اے بی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کبوتر پولیس کی حراست میں ہونے کے باوجود بھی ہر چیز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…