ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

یورپی یونین کی مشترکہ فوج ،عالمی منظر نامہ تیزی سے تبدیلی کی جانب گامزن،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارسا(این این آئی)متعدد مشرقی یورپی ملکوں نے جرمنی کے ساتھ اپنے مذاکرات میں ایک مشترکہ یورپی فوج کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ وارسا میں ایک یورپی اجلاس میں سامنے آیا، جس میں بریگزٹ کے بعد کے یورپی مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مشاورتی اجلاس میں شریک یورپی یونین کے رکن ملکوں کے رہنماؤں نے زور دیا کہ وقت آ گیا کہ یہ یورپی بلاک اپنی ایک مشترکہ فوج بھی تشکیل دے۔اس اجلاس میں چیک جمہوریہ، جرمنی، پولینڈ اور سلوواکیہ کے لیڈروں کے ساتھ اپنی بات چیت کے بعد ہنگری کے دائیں بازو کی حکمران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے کہاکہ ہمیں سلامتی امور کو لازمی طور پر اولین ترجیح دینا ہو گی۔ اس کام کا آغاز ایک مشترکہ یورپی فوج کے قیام کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔وارسا میں مشاورت کے بعد چیک جمہوریہ کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم سوبوتکا نے کہاکہ ہمیں اب اس بارے میں اپنی ایک اجتماعی بحث شروع کر دینا چاہیے کہ آیا یورپ کو اپنی ایک مشترکہ فوج بھی قائم کرنا چاہیے۔اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھی یونین کے رکن ملکوں کے مابین سلامتی کے شعبے میں زیادہ تعاون اور بہتر نتائج کی حمایت تو کی تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یورپ کو اس بارے میں بھی احتیاط سے کام لینا ہو گا کہ ایسے مشترکہ سکیورٹی منصوبوں کو عملی شکل کس حد تک اور کس طرح دی جاتی ہے۔میرکل نے کہاکہ سکیورٹی ایک کلیدی موضوع ہے۔ ہم یقیناًسلامتی اور دفاع کے شعبے میں مل کر مزید بہت کچھ کر سکتے ہیں۔‘‘ساتھ ہی تاہم جرمن سربراہ حکومت نے تنبیہ کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ بریگزٹ (برطانیہ کا یورپی یونین سے آئندہ اخراج) صرف ایک واقعہ ہی نہیں ہو گا بلکہ یہ یورپی یونین کی تاریخ میں ایک بہت فیصلہ کن موڑ بھی ہو گا۔ اسی لیے ہمیں اپنے ردعمل میں بھی انتہائی احتیاط سے کام لینا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…