مصر میں فٹبال اسٹیڈیم کے باہر پولیس اور تماشائیوں کے درمیان جھڑپوں میں 28افراد ہلاک

11  فروری‬‮  2015

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ‘ایئر ڈیفنس اسٹیڈیم’ میں ’’زمالیک‘‘ اور ’’اینپی‘‘ نامی دو مقامی فٹ بال کلبس کے درمیان میچ ہونا تھا، میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کے باہر موجود تھی، صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب ’’زمالیک‘‘ کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں روکنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جس کے بعد تماشائیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ قاہرہ کے سرکاری حکام نے واقعے میں 28 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ درجنوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

واقعے کے بعد حکام نے ملک بھر میں تمام فٹ بال لیگ میچوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ ’’زمالیک‘‘ کے شائقین کے گروپ ’وائٹ نائٹس‘ کے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  2012 میں مصر کے ایک اور شہر پورٹ سعید میں فٹبال کے ایک میچ کے بعد ہونے والی ہنگامے میں 70 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…